- جسٹس بابر ستار کی وضاحت سے کنفیوژن بڑھ گئی: فیصل واوڈا
- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
- وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فنڈز کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد طلب کرلی
- پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا
- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں نیب کی رانا ثنا اللہ سے 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ
لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نیب لاہور میں پیش ہوگئے۔
آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں طلب کیے جانے پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نیب لاہور میں پیش ہوگئے جہاں تفتیشی ٹیم نے 2 گھنٹے تک ان سے پوچھ گچھ کی۔ نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپنے خلاف غیر قانونی اثاثوں کی انکوئری میں طلبی پر نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہوا جہاں تفتیشی ٹیم نے 2 گھنٹے تحقیقات کیں۔ انہوں نے کہا کہ اے این ایف نے تمام اثاثے منجمد کررکھے ہیں تاہم جو ریکارڈ مل رہا ہے وہ نیب کو فراہم کررہے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت عمران خان کے علاوہ سب سے رابطوں میں ہے، ن لیگ کی زمہ داری ہے کہ پیپلز پارٹی اور فضل الرحمان ایک جگہ پر بیٹھے اور نالائق حکومت سے جان چھڑوائیں گے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ 24 فروری کو نواز شریف کا آپریشن کامیاب ہوا تو شہباز شریف اپنی واپسی کا پروگرام بنائیں گے اور مولانافضل الرحمان کے تمام گلے شکوے دور کیے جائیں گے، رانا ثناء اللہ نے چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان ملاقات سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسم تبدیل ہو رہاہے جلد ہی سیاسی موسم بھی تبدیل ہو جائے گا، پوری قوم حکومت سے نجات کے لیے دعائیں کررہی ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مجھے احتساب نہیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ شہریار آفریدی نے بھی ویڈیوز پیش نہیں کی جن کے متعلق دعوے کیے تھے، ڈی جی اے این ایف کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔