- فوج کو متنازع بنانے کا ڈرامہ بند ہونا چاہئے، سینیٹر فیصل واوڈا
- وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
بھارت کو منہ توڑ جواب؛ پاک فضائیہ کا یوم فتح
اسلام آباد: بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا ایک سال مکمل ہونے پر آج پاک فضائیہ یوم فتح منائے گی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق گزشتہ برس 27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کے دو جہاز ایس یو 30 اور مگ 21 مار گرائے تھے، دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ آج یوم فتح منائے گی، یوم فتح گزشتہ سال “آپریشن سویفٹ ریٹورٹ” کی کامیابی کا آئینہ دار ہے۔
ترجمان کے مطابق ایئر ہیڈکوارٹرز میں یوم فتح کے سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان ہوں گے، جب کہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔
دوسری جانب کراچی والوں کے لئے بھی پاک فضائیہ کی جانب سے خوشخبری دی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کی شہرہ آفاق ایروبیٹکس ٹیم شیردل 27 فروری کوسی ویو پر شاندار ائیر شو پیش کرے گی، اور آج ہونے والا ایئر شو کراچی کے شہری بھی دیکھ سکیں گے، اس حوالے سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے پرومو جاری کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔