- مخصوص نشستوں پر حلف؛ وزیراعلیٰ اور اسپیکر پخونخوا اسمبلی سے جواب طلب
- کراچی: ہوٹل پر بیٹھے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
- کراچی ائیرپورٹ پر 19 کروڑ مالیت کا 9.5 کلو زیور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اقوام متحدہ مبصر نے اسرائیل کو جنگی جرم کا مرتکب قرار دے دیا
- قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی کیا ہوگی؟ سلیکشن کمیٹی نے لب کشائی کردی
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید
- حسن علی کی واپسی! شائقین نے سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھادیا
- پختونخوا؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
- بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی
- اسامہ ڈراپ، حسن علی کی پھر ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں واپسی
- توشہ خانہ تحقیقات؛ عمران خان نے نیب کا طلبی نوٹس چیلنج کردیا
- موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج
- ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا
- ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اسلام آباد میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
- آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کیوں؟
جسٹن ٹروڈوکی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق
اوٹاوا: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی گریگوری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد دونوں میاں بیوی اپنے گھر تک محدود ہوکررہ گئے ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم کے دفترسے تصدیق کی گئی ہے کہ وزیراعظم کی اہلیہ صوفی کورونا وائرس سی او وی آئی ڈی 19 کا شکارہوگئی ہیں۔ صوفی ٹروڈو میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں میاں بیوی نے خود کو 14 دن کے لیے اپنے گھرتک محدود کرلیا ہے۔ جسٹن ٹروڈومیں ابھی تک کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہرنہیں ہوئیں اوران کی حالت بہتر ہے تاہم طبی ماہرین کے مشورے کے پیش نظر وہ بھی 14 دنوں کے لیے اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر تک محدود رہیں گے۔
کینیڈین وزیراعظم نے ٹوئٹرپربتایا کہ وہ گھرسے کام کریں گے اور ویڈیو اور ٹیلی کانفرنس کے ذریعے میٹنگزمیں شرکت کریں گے۔ جب کہ وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بھی کہا گیا ہے جسٹن ٹروڈو بطوروزیراعظم اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے اور جمعہ کو ہونے والے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، تعلیمی ادارے بند
کینیڈین خاتون اول نے بدھ کے روزبرطانیہ سے لوٹنے کے بعد فلو اورہلکے بخار کی علامات ظاہر ہونے کے بعد فوری طور پر طبی ماہرین سے مشورہ کیا۔ بعد ازاں گزشتہ روزجسٹن ٹروڈو نے ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔
کینیڈین خاتون اول صوفی گریگوری ٹروڈو 158 ویں کینیڈین شہری ہیں جن میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ماہرین صحت اب ان تمام لوگوں کی جانچ کررہے ہیں جوصوفی گریگوری کے ساتھ رابطے میں تھے۔ کینیڈین وزیراعظم اور ان کی اہلیہ نے کینیڈین شہریوں کی حفاظت اور اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانے کے لیے ماہرین صحت اور کینیڈین عوامی صحت ایجنسی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او ایک ہنگامی اجلاس میں کورونا کو عالمی وبا قرار دے چکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔