- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
لاک ڈاؤن کے باعث پالتو جانوروں اور پرندوں کا کاروبار بھی متاثر
لاہور : کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پالتو جانوروں اور پرندوں کی خریدوفروخت ناصرف بند ہے بلکہ دکانداروں کو سیکڑوں پرندے اورجانور گھروں میں محفوظ رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔
لاہور میں پالتو جانوروں اور فینسی پرندے فروخت کرنے والوں کی درجنوں دکانیں ہیں۔لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ، داتا دربار مارکیٹ، دھرم۔پورہ مارکیٹ اور کینال روڈ برڈ مارکیٹ میں درجنوں دکانیں بند پڑی ہیں۔ دکانداروں نے قیمتی جانوروں اور پرندوں کو گھروں میں منتقل کرلیا ہے جہاں وہ ان کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔
دھرم پورہ برڈ مارکیٹ کے مرکزی رہنما خالداقبال نے بتایا کہ گھروں میں فینسی اور قیمتی پرندوں کو رکھنا کافی مشکل کام ہے سب سے بڑا مسئلہ ان کے لیے خوراک کا حصول ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس مختلف اقسام کے ہزاروں پرندے اور جانور ہیں، ان میں سے 70 فیصد جانور اور پرندے انہوں نے مختلف دوستوں کے یہاں بھیج دیئے ہیں جنہوں نے بریڈنگ سینٹربنا رکھے ہیں یا پھر ان کے پاس کھلی جگہ میسر تھی۔
انجمن تاجران برڈ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے نوٹی فکیشن کے مطابق برڈ شاپ مکمل طور پر بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو پرندوں کیلئے خوراک اور دانے کا حصول غیریقینی ہے ۔ پرندوں کیلئے خاص خوراک مارکیٹ میں نہ ملنے کی وجہ سے گھروں پر موجود پرندے مر رہے ہیں۔
انجمن تاجران برڈ ایسوسی ایشن کے صدر محمد سرفراز خان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مختلف علاقوں میں موجود پرندوں کی دوکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ سیکڑوں پرندوں کو خوراک کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوسکے بصورت دیگر پرندوں کے بیمار ہو کر مرجانے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
دوسری طرف ڈپٹی کمشنرکی طرف سے پالتو جانوروں اور فینسی پرندے بیچنے والوں کو روزانہ 2 گھنٹے کے لئے دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ دکاندار روزانہ دوپہر 2 سے 4 بجے تک دکانیں کھول کر پرندوں اورجانوروں کو خوراک دے سکتے ہیں تاہم اس دوران انہیں خریدوفروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔
گلبرگ کے رہائشی فرحان احمد کہتے ہیں انہوں نے گھر میں مختلف اقسام کے طوطے اورفیزنٹ رکھے ہوئے ہیں، ان کے پاس تقریبا ایک ہفتے کی خوراک موجود تھی جواب ختم ہوگئی ہے۔ مارکیٹ بھی بند ہے جبکہ ٹولنٹن مارکیٹ میں ایک،دو دکانیں چند گھنٹوں کے لیے کھلتی ہیں، ان لوگوں نے کتے،بلیوں اور پرندوں کی خوراک کے ریٹ دوگنا کردیئے ہیں
دوسری طرف بیلجیئم اور ہانک کانگ میں کتوں اور بلیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پالتوجانوروں کی پرورش اور ان کی خریدوفروخت سے جڑے افراد کے لیے پریشانی بڑھ گئی ہے اور اب ان جانوروں اور پرندوں کو بھی وائرس سے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔