- اوورسیز چیمبر آف کامرس کا بینک اکاؤنٹ کیلیے این ٹی این لازمی قرار دینے کا مطالبہ
- پی ٹی آئی کا رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ
- آئی ایم ایف مذاکرات؛ گھریلو صارفین کیلیے گیس مزید مہنگی کیے جانے کا امکان
- 2025ء تک 100 نئے ای روزگار مراکز اور 10 نئے آئی ٹی پارکس قائم کرنے کا فیصلہ
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا
- ملکی تاریخ میں پہلی بار پیاز کی ایکسپورٹ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
- اربوں کے نادہندہ کے الیکٹرک نے پورے کراچی کو تاریک کررکھا ہے، منعم ظفر
- پاکستان کا خصوصی فلائٹ کی اجازت دینے سے انکار، کرغزستان میں طلبا ائیر پورٹ پر پھنس گئے
- گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں دلہا دلہن کے فوٹو شوٹ پر پابندی عائد
- سینیٹ میں ججز پر کڑی تنقید، فیصل واوڈا توہینِ عدالت نوٹس کا معاملہ سیکرٹریٹ کو ارسال
- میٹرک کے پرچے ملتوی ہونے کے باعث انٹرمیڈیٹ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان
- پنجاب میں قربانی کے جانوروں کی منڈی پر عائد فیس ختم کرنے کا فیصلہ
- ناقص پرفارمنس؛ حسن علی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر
- پاکستانیوں کی فی کس آمدن میں اضافہ ہو گیا
- حکومت رؤف حسن پر حملے کو پوری سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، وزیر قانون
- پی آئی اے کے صرف 18 جہاز اور 10 ہزار ملازمین ہیں خسارہ تو ہوگا، وزیر نجکاری
- آئی پی ایل کیوں چھوڑ کر آئے! جوز بٹلر نے بتادیا
- ناروے،آئرلینڈ اور اسپین نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست تسلیم کرلیا
- نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا حکومتی فیصلہ بدستور نافذالعمل ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، نائب وزیراعظم
بلوچستان کی تاجر برادری کا کاروبار کھولنے کا اعلان
کوئٹہ: بلوچستان کی تاجر برادری نے اگلے دو روز میں صوبے بھر میں کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا۔
انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کی جنرل باڈی کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں اتحاد تاجران بلوچستان اور شہر کے تمام تاجر یونٹوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تاجر اجلاس سے انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے 10 مئی سے کوئٹہ سمت پورے صوبے میں اپنا کاروبار کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نہ چاہتے ہوئے بھی 48 دن اپنی دکانیں بند رکھیں اور ہم نے اس ملک کے لیے بہت بڑی قربانی دی، آج ہم سب تاجر قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں لیکن حکومت نے آج 48 دن بعد ہمیں بے یار و مدد گار چھوڑ دیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تاجروں کے ساتھ بڑے بڑے وعدے کیے گیے لیکن وقت آنے پر حکومت نے سابقہ ادوار کی طرح ہمیں ہری جھنڈی دکھادی جو حکومتوں کا پرانا وطیرہ ہے اور اس گزرے ہوئے 20 دنوں میں شہر کوئٹہ میں پولیس انتظامیہ اور مجسٹریٹس نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر تاجروں کی بےعزتیاں کیں، سیکڑوں تاجروں کو تھانوں کے اندر مارا پیٹا۔
عبدالرحیم کاکڑ کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ مختلف بازاروں کی دکانوں کو سیل کرتے رہے اور پھر جبراً 20 سے 50 ہزار روپے تک بدمعاشی ٹیکس اور بھتہ لیتے رہے، ہم تاجر ان رویوں کو کبھی نہیں بھولیں گے، 48 دن اپنی دکانیں بند کرکے ملک و قوم کے لیے قربانی دی لیکن اب ہم قرضوں تلے دب چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔