- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈاکو کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
شہباز شریف عمران خان نہیں جو شوگر مافیا کے دباؤ میں آجائیں، ترجمان (ن) لیگ
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف عمران خان نہیں ہیں جو شوگر مافیا کے دباؤ میں آجائیں اور پھر کمیشن بنا کر رپورٹ کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کریں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی پریس کانفرنس میں جو سوالات کیے تھے ان پر کرائے کے ترجمان نے جواب کے بجائے صرف آئیں، بائیں شائیں اور سرکس کیا، سرکس کرنے اور کاغذ لہرانے سے عمران خان اور عثمان بزدار کی چوری نہیں چھپ سکتی، اگر شاہد خاقان عباسی یا (ن) لیگ نے خلاف قانون یا غلط کام کیا ہے تو سرکس نہیں کارروائی کریں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے 5 سال میں چینی کی قیمت ایک پیسہ نہیں بڑھنے دی، شہباز شریف نے شوگرمافیا کے مقابلے میں غریب کسان کا ساتھ دیا اور ان کی حق تلفی نہیں ہونے دی جو کمیشن کی رپورٹ کہہ رہی ہے، اگرسندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود شہباز شریف نے گنے کی قیمت میں کمی نہیں کی تو شاہد خاقان عباسی کے اثر میں کیسے آسکتے ہیں؟۔
یہ پڑھیں : شاہد خاقان نے سلمان شہباز کے ایما پر 20 ارب کی سبسڈی دی، شہزاد اکبر
ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ شہباز شریف عمران خان نہیں جو شوگر مافیا کے دباؤ میں آجائیں اور پھر کمیشن بنا کر رپورٹ کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کریں، کرائے کے ترجمان جواب دیں کہ چینی کمیشن عبدالرزاق داؤد، اسد عمر اور عثمان بزدار کے جواب سے کیوں مطمئن نہیں ہوا؟، نواز شریف، شہباز شریف، سلمان شہباز اور شاہد خاقان کا نام لینے سے عمران خان کی چوری نہیں چھپے گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کرائے کے ترجمان جواب دیں کہ عمران خان اور آٹا چینی چوروں نے سال میں چینی 53 سے 90 روپے تک کیوں پہنچائی؟ عمران خان نے چینی کی قلت کے باوجود چینی برآمد کرنے کی اجازت کیوں دی؟ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 40 فیصد کمی کے باوجود چینی پر سبسڈی کیوں دی گئی؟ ترجمان کب تک جھوٹ بولیں گے؟ کب تک الزامات لگائیں گے ؟ کب ثبوت پیش کریں گے اور کب کارروائی کریں گے؟
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔