- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- شہباز شریف اور بلاول حکومت پی ٹی آئی کے حوالے کردیں، فضل الرحمان
بھارتی جیلوں میں 362 پاکستانی قید، 62 شہری سزا پوری ہونے پر بھی رہا نہ ہوسکے
اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ ہوا ہے، بھارت کی تحویل میں 362 پاکستانی قیدی ہیں جن میں سے 62 قیدی سزا پوری کرچکے جس پر پاکستان نے ان 62 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ ہوا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کی جیلوں میں قید ایک دوسرے کے شہریوں کی تعداد سامنے آئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی تحویل میں 324 بھارتی قیدی ہیں جس میں 270 ماہی گیر اور 54 سول بھارتی قیدی ہیں جب کہ بھارتی جیلوں میں 362 پاکستانی قیدی ہیں ان میں 265 سویلین اور 97 ماہی گیر ہیں۔
ترجمان کے مطابق بھارتی جیل میں قید 15 سویلین اور 47 پاکستانی ماہی گیر اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں، پاکستان ان قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنے 77 سویلین اور 113 ماہی گیروں کے لیے قونصلر رسائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔