- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
جس وزیر کے خلاف کوئی ثبوت ہوا توسخت ایکشن ہوگا، وزیراطلاعات
اسلام آباد: وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ حکومتی وزرا پرکڑی نظر رکھی جائے گی اور جس وزیرکے خلاف کوئی ثبوت ہوا توسخت ایکشن ہوگا۔
چیئر مین وزیراعظم معائنہ کمیشن احمد یارہراج کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اے پی سی کی بڑی کوشش کررہے ہیں، اپوزیشن کو ملک کی نہیں اپنے مال ودولت کی فکر ہے، اپوزیشن تب اکٹھی ہوتی ہے جب ان کو پتا چلے پکڑے جانے والے ہیں، انہیں ڈر ہے حکومت کامیاب ہوگئی تو یہ سب جیل میں ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کا اکٹھا ہونے کا مقصد عمران خان پردباؤ ڈالنا ہے، لیکن وزیراعظم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، عمران خان کا دوسرے سیاست دانوں سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم کا کوئی کاروبارنہیں نہ ان کا خاندان سیاست میں ملوث ہے، ہم پاکستان اور یہ کرپشن کی نمائندگی کر رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان اورکرپشن اکٹھے نہیں چل سکتے، تحریک انصاف کی حکومت کسی کرپٹ شخص کو نہیں چھوڑے گی، اپوزیشن پارٹی قصہ پارینا بن چکی ہے، اپوزیشن کا دوبارہ آنے کا کوئی امکان نہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اجمل وزیر کو ہٹا دیا ہے، ہم ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جس میں یہ ساری بیماریاں ہیں، وزیراعظم نے ایک ایک بندے پرنظررکھی ہوئی ہے، وزیراعظم کی جانب سے کسی کو چھوٹ نہیں ملے گی، حکومتی وزرا پرکڑی نظر رکھی جائے گی اور جس وزیرکے خلاف کوئی ثبوت ہوا توسخت ایکشن ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔