- چین میں سڑک ٹوٹنے سے گاڑیاں کھائی میں جاگریں؛ 48 افراد ہلاک
- موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے
- حافظ نعیم کا گندم کی خریداری کیلئے پنجاب حکومت کو الٹی میٹم، وزیراعلی ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان
- عمران خان نے مذاکرات کا اختیار دیدیا لیکن ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، شبلی فراز
- آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی
- پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل عہدے سے مستعفی
- لندن کے پہلے مسلم میئر کو اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز رویے کا سامنا
- اگر عمران خان جنگ ہار گیا تو پاکستان افریقا کا کوئی ملک بن جائے گا، فواد چوہدری
- پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ
- وفاق اور سندھ ملکر منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، شرجیل میمن
- ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی
- اسامہ، زمان ڈراپ کیوں ہوئے؟ سابق کرکٹر نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- سندھ حکومت کا سرکاری جامعات میں خلافِ ضابطہ تمام الاؤنسز روکنے کا حکم
- کولمبیا کا اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
- مخصوص نشستوں پر حلف؛ وزیراعلیٰ اور اسپیکر پخونخوا اسمبلی سے جواب طلب
- کراچی: ہوٹل پر بیٹھے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
- کراچی ائیرپورٹ پر 19 کروڑ مالیت کا 9.5 کلو زیور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اقوام متحدہ مبصر نے اسرائیل کو جنگی جرم کا مرتکب قرار دے دیا
- قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی کیا ہوگی؟ سلیکشن کمیٹی نے لب کشائی کردی
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی
چیئرمین پیمرا کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے میڈیا امور پرتبادلہ خیال
کوئٹہ: چیئرمین پیمرا محمد سلیم نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات میں میڈیا امور پرتبادلہ خیال کیا ہے۔
چیئرمین پیمرا محمد سلیم نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی،اس موقع پرالیکٹرانک میڈیا اور ایف ایم ریڈیو کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی عمل تیز رفتاری سے جاری ہے جسے قومی میڈیا پر اجاگر کرنے کی ضروت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ قومی میڈیا پر کوریج میں بلوچستان کا حصہ بہت کم ہے، میڈیا پر صوبے کو زیادہ وقت ملنا چاہیئے۔
وزیراعلیٰ نے کہا بلوچستان امن قائم ہوچکا ہے،سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات اور بھرپور مواقع ہیں۔بلوچستان کے وسائل کو دنیا کے لیے کھول دیا گیا ہے انہیں میڈیا کے ذریعے اجاگر کر کے بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔
چیئرمین پیمرا نے کہا کہ بلوچستان کو قومی الیکٹرانک میڈیا میں مناسب وقت کی فراہمی کے لئے نیوز چینلز کو راغب کیا جائے گا،صوبے میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی سطح پر ایف ایم ریڈیو قائم کیے جائیں گے۔پیمرا ایکٹ کے تحت بلوچستان میں کونسل آف کمپلینٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔