- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا
- میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی واحد دکان
- ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف
- لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چُرا کر فروخت کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی عائد
- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
- چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر
- یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
- یکم مئی کے تقاضے اور مزدوروں کی صورت حال
- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی 2025؛ ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
سندھ، بلدیاتی اداروں میں جعلی بھرتیوں کے حوالے سے تفتیش شروع
کراچی: سندھ میں موجودہ بلدیاتی اداروں کی میعاد اختتام کے قریب پہنچتے ہی ان کے مختلف مالی اورانتظامی امور سے متعلق معاملات کی تفتیش میں تیزی آگئی۔
بلدیاتی اداروں کے مختلف مالی معاملات کے حوالے سے ابھی نیب کی تفتیش جاری ہی تھی کہ حکومت سندھ کے ماتحت ادارے لوکل گورنمنٹ بورڈ نے بلدیاتی اداروں میں جعلی بھرتیوں کے حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ مہینے کے آخر میں کراچی کی تمام یونین کونسلوں و یونین کمیٹیوں سے تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔
سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے سیکریٹری ضمیر عباسی نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس سلسلے میں اکثر بلدیاتی اداروں کی طرف سے تفصیلات موصول ہوگئی ہیں جبکہ صرف 37 یونین کونسلوں کا ریکارڈ ملنا ابھی باقی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام یونین کونسلوں و یونین کمیٹیوں کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد جعلی بھرتیوں کے حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کی جائے گی،ان کے مطابق سندھ لوکل گورنمٹ بورڈ بلدیاتی اداروں کی گزشتہ دو مدتوں کے دوران ہونے والی جعلی بھرتیوں کے حوالے سے تفصیلات جمع کر رہا ہے۔
اس سے قبل نیب کی جانب سے بھی ایک انکوائری شروع کی گئی تھی جو صوبے کی یونین کونسلوں کی جانب سے اسپرے مشینوں کی خریداری میں خورد برد سے متعلق ہے، اس سلسلے میں نیب کی جانب سے گزشتہ مارچ میں محکمہ بلدیات سندھ سے ایک خط کے ذریعے کراچی کی 168 یونین کونسلوں سے ریکارڈ طلب کیا تھا، محکمہ بلدیات سندھ نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں کراچی کی ضلع میونسپل کارپوریشنز کو خط لکھ کرمذکورہ ریکارڈ دینے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ بھر میں موجودہ بلدیاتی اداروں کی معیاد رواں ماہ کے آخر میں ختم ہورہی ہے، اس سلسلے میں ایکسپریس کی جانب سے جب سیکریٹری محکمہ بلدیات روشن علی شیخ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ موجودہ بلدیاتی اداروں سے متعلق امور کی تفتیش ان کی معیاد ختم ہونے سے قبل مکمل کرلی جائیں گی تاہم قانون کے تحت ایسی انکوائریز بلدیاتی اداروں کی معیاد مکمل ہونے کے بعد بھی جاری رہ سکتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔