- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ پاکستانیوں کے لیے شاہ کار ثابت ہوگا، وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں حکومتی اقدامات کی بدولت تعمیرات کے شعبے کو حوصلہ افزاء فروغ حاصل ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر، معاون خصوصی زلفی بخاری، صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، چیئرمین راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ راشد عزیز اور سینئر سرکاری افسران شریک ہوئے۔
اجلاس کو چیئرمین راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ نے منصوبے کی ٹائم لائنز، منصوبے میں بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کی گہری دلچسپی، انفراسٹرکچر کے حوالے سے ریگولیشن، اور تنظیمی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی تکمیل میں اعلی بین الاقوامی تعمیراتی معیار، ماحول کے تحفظ، لاہور میں پانی کی کمی اور آبی آلودگی کے مستقل حل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ منصوبے کی جلد تکمیل پر زوردیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومتی اقدامات کی بدولت تعمیرات کے شعبے کو حوصلہ افزاء فروغ حاصل ہوا ہے، وزیراعظم نے بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کی منصوبے میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور کے رہائشیوں اور سمندر پار پاکستانیوں کے لئے یہ منصوبہ ایک شاہکار ہو گا۔
وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر کرنے اور اس ضمن میں کسی بھی انتظامی رکاوٹ کو فوری دور کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان کو منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔