- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
دیکھیں گے کے الیکٹرک مالکان کے پاس رہے یا حکومت سنبھال لے، اسد عمر
کراچی: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سنجیدگی سے دیکھنا پڑے گا کہ کے الیکٹرک مالکان کے پاس رہنا چاہیے یا اسے حکومت کو سونپ دیا جائے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کے الیکٹرک حکام سے کراچی اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی، جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات اور معاملات پر گفتگو ہوئی، موجودہ نظام میں ریگولیٹر حکومت کے تابع نہیں ہوتا، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کے الیکٹرک کے لائسنس میں تبدیلی کی جاسکتی ہے، کے الیکٹرک کے بارے میں اب سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، اب سنجیدگی سے یہ بھی دیکھنا پڑے گا کہ کے الیکٹرک مالکان کے پاس رہنا چاہیے یا اسے حکومت کو سونپ دیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی بجلی کے معاملے پر بات ہوئی تھی، کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافہ کا فیصلہ نیپرا کا ہے، باقی پاکستان کی طرح کراچی میں بھی بجلی کے نرخ یکساں ہوں گے۔
کراچی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں نالوں پر تجاوزات بنائے گئے جن کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے۔ اس وقت سارے پاکستان کی توجہ کراچی پر مرکوز ہے، اس وقت کراچی سیاست نہیں صرف کام چاہتا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فون پر بات ہوئی ہے۔ باہمی رابطوں کے فقدان کے باعث مسائل حل نہیں ہوئے، باہمی مشترکہ ذمہ داری کے ساتھ کام کریں گے تو نتائج ملیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خوشی ہوئی کے شہباز شریف کے دل میں کراچی کے لئے درد جاگا، شہبازشریف کراچی والوں کے ساتھ ہمدردی کے بجائے آصف زرداری کے پاس گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔