- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
پاکستان میں پہلی بار کورونا ویکسین کا تجربہ آئندہ ہفتے ہوگا، 150 رضا کار منتخب
کراچی: پاکستان میں پہلی بار کووڈ 19 ویکسین کا ٹرائل آئندہ ہفتے انڈس اسپتال کراچی میں شروع ہوجائے گا جس کے لیے رضاکار منتخب کرلیے گئے، ویکسین تجرباتی طور پر شروع کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ بھی طے پا گیا۔
انڈس اسپتال انتظامیہ کے ترجمان نے کووڈ 19 کی ویکسین کو تجرباتی طور پر اسپتال میں استعمال کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے ایکسپریس کو بتایا کہ پہلی بار کووڈ 19 کی ویکسین کے تجرباتی ٹرائل رواں ماہ شروع کردیے جائیں گے، ابتدائی طور پر 150 افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرائل ویکسین لگانے کے 6 ماہ بعد ویکسین دوبارہ لگانے کا جائزہ لیں گے جس میں یہ طے کیا جائے گا کہ مزید افراد کو اس ٹرائل کا حصہ بنایا جائے یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ویکسین لگانے کے لیے رضاکاروں کو انڈس اسپتال کی ریسرچ ٹیم کے ماہرین نے منتخب کیا ہے، فی الحال تجرباتی ویکسین 150 افراد پر استعمال کی جائے گی جب کہ تجرباتی ویکسین کا دورانیہ ایک سال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن افراد کو منتخب کیاگیا ہے وہ اس ٹرائل میں رضاکارانہ طورپر شامل ہوئے ہیں، کووڈ19 ویکسین ان افراد کو لگائی جائے گی جن کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہوگی۔
دریں اثنا ماہر علم الادویہ ڈاکٹر عبید علی نے کووڈ19 ویکسین تجرباتی طور پر پاکستان میں استعمال کرنے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ویکسین کا ٹرائل اور نتائج کی جانچ انتہائی پیچدہ عمل ہوتا ہے، مضر اور مثبت اثرات سامنے آسکتے ہیں تاہم اس کی افادیت اور مضر اثرات سامنے آنے کے لیے مناسب وقت درکار ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔