- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
- بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان
- چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
- بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری
- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
- ہم محنت کش جگ والوں سے!
- کراچی میں جمعہ سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع
- کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
- کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار
- وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
- میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی واحد دکان
- ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف
سعودی عرب میں اضافی کرائے پر پی آئی اے کے سی ای او کا نوٹس
کراچی: پی آئی اے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک نے سعودی عرب میں زائد کرایوں کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان پی آئی عبداللہ خان کے مطابق قومی ایئر لائن کےسعودیہ عرب کی پروازوں میں اضافی کرائے وصولی کی شکایات پر پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ترین ایکشن لینے کی ہدایات کردیں۔
انہوں نے کہا کہ شکایات موصول ہوئیں ہیں کہ کچھ ایجنٹس اور عناصر نے زیادہ طلب سے فائدہ اٹھا کر اضافی کرایہ وصول کرنا شروع کردیا ہے، پی آئی اے کا کرایہ بشمول تمام ٹیکسس کے 84 ہزار روپے ہے، پرانے ٹکٹس کی ان پروازوں پر ریا کومڈیشن صرف 100 ڈالر ادا کرکے کروائی جاسکتی ہے، کوئی بھی ایجنٹ 4 سے 5 ہزار سے زائد کمیشن وصول نہیں کرسکتا جو کہ 84 ہزار کے کرائے میں شامل ہے، ٹکٹ کے پیسے اس سے زیادہ ادا نہ کریں اور اگر اس سے زیادہ کوئی طلب کرتا ہے تو فوراً پی آئی اے کو [email protected] پر رپورٹ کریں۔
ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کیلئے 28 مزید پروازوں کی اجازت طلب کررکھی ہے، اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ مسلسل سعودی حکام سے رابطے میں ہے، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے پاکستان میں سعودی سفیر سے ملاقات کرکے اجازت کی استدعا بھی کی ہے، ایک یا دو دن تک اجازت ملنے کے بعد نشستیں با آسانی دستیاب ہوں گی، تمام مسافروں سے جو ابھی تک ٹکٹ حاصل نہیں کر پائے ان سے درخواست ہے دو دن انتظار کرلیں، بعد ازاں سہل طریقے سے ٹکٹ حاصل کریں، ہمیں ادراک ہے کہ زیادہ تر کرم فرماؤں کے اقامے 30 ستمبر سے پہلے معیاد پوری کررہے ہیں، اسی لیے ہم نے اضافی پروازیں کی درخواست 20 تا 30 ستمبر کے درمیان کی کررکھی ہے، پی آئی اے کی جانب سے پروازوں کی تیاری مکمل ہے، اجازت ملتے ہی بکنگ کیلئے سسٹم میں دستیاب ہوں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔