- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
موسیقار بلال مقصود کا وزیراعظم سے میوزک انڈسٹری کی بھی بحالی کا مطالبہ
کراچی: مشہور گلوکار و موسیقار بلال مقصود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سینما انڈسٹری کی بحالی کے ساتھ ساتھ میوزک انڈسٹری کی بھی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔
مشہور و معروف پاپ بینڈ اسٹرنگز کے گلوکار و موسیقار بلال مقصود کا کہنا ہے کہ میں نے اخبار میں دیکھا وزیراعظم عمران خان نے ایک اجلاس کے دوران ملک میں سینما کی بحالی کے لیے ہدایات دی ہیں، یہ ایک اچھی بات ہے تاہم یہ بھی بتایا جائے کے ایک موسیقار کے لیے اس ملک میں کیا ہے اور ہماری اہمیت کیا ہے، ایک عام تاثر یہ ہے کہ ہم بہت برا کام کررہے ہیں۔
بلال مقصود نے کہا کہ اگر حکومت کا ہمارے بارے میں تاثر بھی یہی ہے تو بتادیں تاہم مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان کی ایسی سوچ ہے کیوں کہ ان کے دنیا میں بڑے بڑے موسیقاروں کے ساتھ رابطے ہیں، لہذا ہمیں ایسے پلیٹ فارم مہیا کیے جائیں جہاں سے عوام کی موسیقاروں کے بارے میں ذہنیت تبدیل ہو اور موسیقاروں کو ڈر ڈر کر کہیں بھی قدم نہ رکھنا پڑے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی ایوان صدر میں گانا ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں، بلال مقصود
موسیقار بلال مقصود نے کہا کہ ہمیں ہر جگہ دشمنی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، چاہے سوشل میڈیا ہو یا کوئی کنسرٹ ہو لہذا اگر اسی ذہنیت کے ساتھ ہم چلتے رہے تو موسیقی پاکستان سے ختم ہوجائے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیر اعظم ملک کی فلمی صنعت کو بحال کرنے کے مشن پر
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ایک اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ ملک میں فلم انڈسٹری کے فوری بحالی کے لئے کوششیں کریں۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے اعلی معیار کا مقامی مواد تیار کرکے پاکستان کی فلمی صنعت کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔