بھارتی ایوان صدر میں گانا ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں، بلال مقصود

عمیر علی انجم  جمعرات 12 دسمبر 2013
انھوں نے ہندوستان اور پاکستانی فنکاروں کیلیے ویزہ میں نرمی کرنے پربات کرنے کا بھی کہا۔ فوٹو: فائل

انھوں نے ہندوستان اور پاکستانی فنکاروں کیلیے ویزہ میں نرمی کرنے پربات کرنے کا بھی کہا۔ فوٹو: فائل

کراچی: سٹینگز بینڈکے روح رواں بلال مقصودنے کہاہے کہ ہندوستانی صدرنے ہمیں امیدسے زیادہ محبت اورعزت سے نوازا۔

بھارتی ایوان صدر میں گاناہمارے لیے کسی اعزازسے کم نہیں ہے۔ بھارتی ایوان میں پاکستانی جھنڈے کالہرانایادگارلمحہ تھا۔ جب ہم گانے کے لیے اسٹیج پرگئے تو ہمیں کہاگیاکہ آپ لوگ جب ہندوستانی صدر اسٹیج پرآئیں تو ان سے بات نہیں کرینگے نہ ہی ہاتھ ملائینگے مگرجب تقریب کااختتام ہوا تو صدر خود اسٹیج پر آئے اورکافی دیرتک ہم سے گفتگوکرتے رہے ۔ کچھ دیربعدوہ چائے پر ہمیں ملے اور اپنی گفتگوکے دوران انھوں نے کہاکہ ہم نے اس سے قبل اتنا خوبصورت ایونٹ نہیں دیکھا ۔

پاکستان کی موسیقی کی تعریف بہت سنی تھی آج خود سنا اور دیکھا تو یقین آگیا ۔ بھارتی صدرکامزیدکہنا تھا کہ ہندوستان اورپاکستان کے فنکاروں کے لیے ویزہ پالیسی میں نرمی ہونی چاہیے میں اس کے لیے بات کرونگا ۔ بلال مقصوداورفیصل کپاڈیہ نے اپنی پرفارمنس سے مجھے حیران کیاہے پاکستان میں نہ جانے ایسے مزیدکتنے ہیرے ہونگے اس موقع پرجموں کشمیرکے سابق وزیراعظم فاروق عبداللہ نے بھی فیصل کپاڈیہ اوربلال مقصودکوجموں کشمیرمیں میوزک کنسرٹ کے لیے مدعوکیاجہاں یہ دونوں فنکارجون میں پرفارم کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔