- جسٹس بابر ستار کی وضاحت سے کنفیوژن بڑھ گئی: فیصل واوڈا
- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
- وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فنڈز کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد طلب کرلی
- پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا
- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
جماعت اسلامی کا یکم نومبر سے حکومت مخالف تحریک کا اعلان
لاہور: جماعت اسلامی نے یکم نومبر سے حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کردیا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے احتجاج کا لائحہ عمل بنا رہی ہے، یکم نومبر سے حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کیا جائے گا، اس حوالے سے 23اکتوبر کو مرکزی ذمہ داران کے اجلاس میں تحریک کا مکمل شیڈول دیا جائے گا، جب کہ مہنگائی بے روز گاری اور حکومتی نااہلی کے خلاف تحریک کا آغاز خیبر پختونخواہ سے کیا جائے گا۔
سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کے 22 کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی عروج پر ہے، لوگ آٹے اور چینی کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں، لوگوں کو دو وقت تو کیا ایک وقت کا کھانا نہیں مل رہا، آج تک حکومت نے محض اعلانات ،دعوے اور وعدے کئے، حکومت میں کوئی اہلیت ہوتی تو وہ عوام کی مشکلات کو کم کرتی۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ان کے اپنے حلقے میانوالی سمیت پورے ملک کے عوام مایوس ہیں، عمران خان ہر تقریر کوآخری تقریر سمجھ کر کرتے ہیں، نئے اور پرانے حکمرانوں کے درمیان لڑائی مفاد عامہ کیلئے نہیں اپنی باری کیلئے ہے، حکمرانوں کے رویے نے جمہوریت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔