- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
- کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر
- زیتون کا تیل ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
- ماحول سے کاربن کشید کرنے کے لیے نیا طریقہ کار وضع
- عورت کا بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
- کورنگی میں دو دوستوں کے قتل کی تحقیقات، برطرف پولیس اہلکار کا کرمنل ریکارڈ نکل آیا
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
- حکومت کا پنشن بوجھ کم کرنے کے لیے اصلاحات لانے کا اعلان
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر
- حزب اللہ کا صیہونی ریاست پر ڈرون حملہ؛ 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
- دوسری شادی پر بیوی نے بھری عدالت میں شوہر کی پٹائی کردی
- سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا
- ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند
- عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس
سابق ن لیگی ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل کرپشن کیس میں گرفتار
راولپنڈی: اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل کو گرفتار کرلیا۔
سرفراز افضل، ان کے والد، چچا اور سابق ڈی ایس پی پر بغیر منظوری ہاؤسنگ اتھارٹی کے پلاٹوں کی خرید و فروخت کر کے عوام اور سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے جرم میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اور تین افسران سمیت مجموعی طور پر بارہ افراد نامزد ہیں۔
گرفتاری کے بعد اینٹی کرپشن راولپنڈی کی حراست میں چوہدری سرفراز کو دل کی تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر اینٹی کرپشن نے انہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا جنہیں ابتدائی چیک کے بعد مزید نگہداشت کے اسپتال میں داخل کرلیاگیا۔
ایف آئی آر کے مطابق سرفراز افضل کو آر ڈی اے کے متعلقہ افسران و عملے کی مبینہ ملی بھگت سے بغیر منظوری موضع کوٹ جبی میں پام سٹی ہاوسنگ سوسائٹی کے پلاٹ فروخت کر کے سادہ لوح عوام سے بھاری رقوم ہتھیانے اور مجاز اتھارٹی سے اجازت لیے بغیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلا ٹوں کی خرید و فروخت کر کے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت ملزم نامزد کر کے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی آر میں سرفراز افضل کے والد چوہدری افضل خان،چچا ملک غلام رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ آر ڈی اے طاہر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سمیع اللہ نیازی،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اعجاز،بلڈنگ انسپکٹر مقصود الحسن ، غلام محبوب، عطا الرحمان قریشی ، ڈویلپر راجہ ظہیر، مالکان میسرز سم پاک، اور سابق ڈی ایس پی پولیس محمد افتخار کو بھی نامزد کیاگیا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سرفراز افضل مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر کے بھتیجے اور دانیال چوہدری کے تایا زاد بھائی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔