- ضبط کی جانیوالی اسمگل گاڑیوں کی کم قیمت پر نیلامی کا انکشاف
- 9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
- پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں، عالمی بینک
- کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار
- سمیں بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی
- شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا
- ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ
- نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
- اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا، راشد لطیف
- انگلینڈ کے 20 سالہ کاؤنٹی اسپنر جوش بیکر کی اچانک موت
- ایف آئی اے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کیخلاف درخواست خارج
- پی ایس ایل9؛ بورڈ بعض اسٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
- سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، پولیس کیخلاف شکایات سب سے زیادہ
- لکی مروت؛ پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد
- سابق کیوی کرکٹر بھی امریکا کے ورلڈکپ اسکواڈ حصہ بن گئے
- حلف کی بے توقیری
- روسی شہری کے بالوں کا مشکوک رنگ، پولیس نے جرمانہ عائد کردیا
حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، سربراہ تحریک لبیک
لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر حافظ سعد رضوی نے کہا ہے حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو تحریک لبیک بھی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی تاہم معاون خصوصی وزیراعظم طاہر اشرفی نے تحریک لبیک کو معاہدے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک لبیک کے نومنتخب امیر اور علامہ خادم حسین رضوی کے بڑے صاحبزادے حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ حکومت نے تحریک کی مرکزی شوری کے ممبران کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا امید ہے کہ حکومت اس پرعمل کرے گی لیکن اگر حکومت اس معاہدے سے روگردانی کرتی ہے تو پھر ہم بھی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ایسی صورت میں مرکزی مجلس شوری کا اجلاس بلا کر فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کی قیادت کے ساتھ حکومت نے جو معاہدہ کیا ہے اسے پورا کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔