سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقرر

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 نومبر 2020
اپنے والد کی نصیحت اور سبق لیکر آگے بڑھیں گے، علامہ سعد حسین رضوی

اپنے والد کی نصیحت اور سبق لیکر آگے بڑھیں گے، علامہ سعد حسین رضوی

لاہور: علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد ان کے صاحبزادے علامہ سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقرر ہو گئے ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر کا اعلان مینار پاکستان گراونڈ میں علامہ خادم حسین رضوی کے نماز جنازہ کے کے موقع پر کیا گیا۔ تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی شوری نے علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد رضوی کو نیا امیر منتخب کرلیا ہے۔ صاحبزادہ سعد رضوی نے شرکائے جنازہ سے اسلام، پاکستان اور تحریک لبیک سے وفاداری کا حلف لیا۔

سعد رضوی نے علامہ خادم حسین رضوی کے نمازجنازہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم علامہ خادم رضوی کے مشن کو آگے لیکر بڑھیں گے، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر کبھی بھی خاموش نہیں رہیں گے، اپنے والد کی نصیحت اورسبق لیکر آگے بڑھیں گے۔

سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ یہ گردنیں حضور ﷺ کی ناموس کی خاطر ہروقت کٹنے کوتیار ہیں، امیرالمجاہدین کے مشن کو آگے لیکر بڑھیں گے، آج علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر خوش ہونیوالے کو بتاناچاہتے ہیں تمھاری خوشیاں غم میں بدل دیں گے، اسلام اورپاکستان کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔