- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- خون دیجیے، زندگی بچائیے
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس
- چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل
- پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری آج دیے جانے کا امکان
- چیئرمین پی سی بی کا ٹیم میں ’مسائل‘ کا اعتراف
- بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا
- احسان اللہ کی انجری سے متعلق رپورٹ جلد بورڈ کو وصول ہونے کا امکان
بالی ووڈ ورکرز تنظیموں نے رام گوپال ورما پر پابندی لگادی
ممبئی: بالی ووڈ فلموں کی ورکرز تنظیموں نے مشہور ہدایت کار رام گوپال ورما کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کردی۔
سنیما ملازمین کی مغربی بھارتی تنظیم سمیت 32 سے زائد تنظیموں نے مشترکہ فیصلے کے بعد ہدایت کار رام گوپال ورما کے ساتھ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنیما ملازمین کی مغربی بھارتی تنظیم کے صدر کا کہنا ہے کہ ملازمین کو سوا کروڑ روپے سے زائد کے بقایا جات ادا نہ کرنے پر انہیں قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ وہ فلموں میں کام کرنے والے ملازمین کے پیسے ادا کریں لیکن اُن کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا یہاں تک کہ انہوں نے نوٹس وصول کرنے سے بھی انکار کردیا۔
تنظیم کے صدر بی این تیواری نے یہ بھی کہا کہ رام گوپال ورما ان دنوں گوا میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن تمام صورتحال کے حوالے سے گوا کے وزیر اعلیٰ کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ غریب ملازمین کو فوری طور پر تںخواہیں دیں۔
ملازمین کی تنظیموں نے مستقبل میں رام گوپال ورما کے ساتھ کام نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پروڈیوسر ایسوسی ایشن کی تنظیموں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔