- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
نوجوان کی بس ہوسٹس پر فائرنگ کے بعد خودکشی
کراچی: ایم اے جناح روڈ تاج کمپلکس کے قریب انٹرسٹی بس اڈے پر نوجوان نے بس ہوسٹس کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر تاج کمپلکس انٹرسٹی بس اڈے کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ نوجوان لڑکی شدید زخمی ہوگئی، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش سول جبکہ زخمی لڑکی کوجناح اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں لڑکی کی حالت تشویشناک بنائی جاتی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ بریگیڈ ماجد کورائی نے ایکسپریس کوبتایا کہ فائرنگ سے نوجوان کی شناخت 21 سالہ ملک شاہ زیب ولد ملک محمد شعیب اعوان اورزخمی لڑکی شناخت 23 سالہ تنزیلا عرف ایمان ولد بن یامین کے نام سے کرلی گئی ہے۔ فائرنگ سے جاں بحق ملک شاہ زیب انٹرسٹی بس پر ملازمت کرتا تھا جبکہ زخمی لڑکی بھی انٹر سٹی بس سروس (کائنات ٹریول) کی ملازمہ اور بس ہوسٹس ہے۔ ہلاک نوجوان کا آبائی تعلق تحصیل کلرکلہارچکوال سے تھا جبکہ زخمی لڑکی بہاولپور کی رہائشی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ہلاک نوجوان نے پہلے 9 ایم ایم پستول سے لڑکی پر فائرنگ کی اور پھر اس کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ، لڑکے کوایک گولی سر پر جب کہ زخمی لڑکی کو ایگ گولی پیٹ اور 2 گولیاں ران پر لگیں،پولیس نے جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول، گولیوں کے 4 خول اور کچھ زندہ راؤنڈ اپنی تحویل میں لے لیے ہیں جسے فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ پسند نہ پسند کا معلوم ہوتا ہے، فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی جس میں لڑکی کو سفید گاڑی کی طرف جاتے دیکھا جاسکتا ہے، اسی دوران شاہ زیب رکشے سے اترکر چلتا ہوا آیا اور لڑکی کو گولیاں مار دیں، گولیاں لگتے ہی لڑکی زمین پر گرپڑی، مقتول لڑکی کو گولیاں مارنے کے بعد کچھ لمحے کھڑا سوچتا رہا پھر ملزم نے کنپٹی پر گن رکھ کر گولی چلائی اور گر پڑا، لڑکی زخمی حالت میں کسی کو فون ملاکر معاملہ بتاتی رہی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔