- کراچی؛ کمسن بچی کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزمان گرفتار
- وزیراعلیٰ کی کوئٹہ پریس کلب کو تالا ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی
- اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
- الیکٹرانک کرائم ایکٹ پر سیاسی مفاہمت پیدا کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل
- پولٹری سیکٹر میں باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعے چوزوں کی قیمت کے تعین کا انکشاف
- ابراہیم رئیسی کی جگہ بننے والے نئے عبوری صدر کون ہیں؟
- تیزگام ایکسپریس میں پریمیئم لاؤنج ڈائننگ کار کی سہولت فراہم
- جھوٹی خبر پر 30 لاکھ ہرجانہ ہوگا، ہتک عزت قانون پنجاب اسمبلی میں پیش
- کراچی: نیو سبزی منڈی میں ڈاکو منشی سے 25 لاکھ روپے چھین کر فرار
- اسرائیل کا شام میں ایران کے ٹھکانوں پر حملہ؛ 6 اہلکار جاں بحق
- چین کے پرائمری اسکول میں چاقو بردار خاتون کا طلبا پر حملہ؛ 2 ہلاک اور 10 زخمی
- وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت
- خطرہ محسوس ہونے پر مرنے کی اداکاری کرنے والی چیونٹیاں
- جاپان میں ریکونز نے تباہی مچادی
- ماہرین نے لوگوں کی عمر میں 5 سال کے اضافے کی پیشگوئی کردی
- احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ
- کراچی ؛ بیوی کے ناراض ہوکر میکے جانے پر شوہرنے خودکشی کرلی
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف
- عالمی فوجداری عدالت؛ اسرائیلی وزیراعظم اور حماس رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری کا امکان
- دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی
سعودی وزیرخارجہ سعودالفیصل پاکستان پہنچ گئے،پرتپاک استقبال
اسلام آ باد: سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔
پیر کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نورخان ایئربیس چکلالہ پر سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کا پرْتپاک استقبال کیا۔اس موقع پرسعودی سفیربھی موجود تھے، دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر توانائی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگے اور توانائی، معیشت اور تجارت کے متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائینگے۔ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعودالفیصل آج وزیر اعظم کے مشیرسرتاج عزیزکیساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے مذاکرات کے بعددن دوبجے دفتر خارجہ میںمشترکہ پریس کانفرنس کرینگے۔جبکہ سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بارے میں علم نہیں۔ دوسری جانب سعودالفیصل بن عبدالعزیز آج وزیراعظم محمد نواز شریف سے اپنے دو روزہ دورے کے اہم ترین ملاقات کریں گے۔وزارت خارجہ کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کی پاک سعودیہ تعلقات اور دو طرفہ معاملات بارے آگاہی کے لیے بھیجے گئے 10صفحات پر مشتمل ٹاکنگ پوائنٹس میںپرویزمشرف کیس کا ذکر تک موجود نہیں ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران ممکنہ طور پر زیربحث لائے جانیوالے معاملات ونکات کی تیاری کی گئی۔جس میں سرتاج عزیز ،طارق فاطمی، احسن اقبال اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم نوازشریف کو دیئے گئے ٹالکنگ پوائنٹس اور دوران میٹنگ زیر بحث لائے جانے والے معاملات میں پاکستان کے وزیراعظم اور سعودی عرب کے وزیرخارجہ جن امور پر تبادلہ خیال کرینگے ان میں سٹریٹجک پارٹنر شپ، افغانستان میں 2014ء کے آخر تک نیٹو وامریکی افواج کے ممکنہ مکمل یا یقینی جزوی انخلاء کے بعض کی ممکنہ صورت حال اور امکانات ، طالبان کے ساتھ قیام امن کیلئے مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال شامل ہے۔ وزیراعظم سعودی وزیر خارجہ کو او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی کے انتخاب پر مبارکباد بھی دیں گے جن کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔وزیراعظم نوزشریف سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔
وزیراعظم سعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کریں گے کہ کچھ عرصہ قبل سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو قانونی طور پر قیام یقینی بنانے کے لیے ضروری دستاویزات مکمل کرنے کیلئے خصوصی رعایتی مدت دی گئی جس میں ہزاروں پاکستانیوں نے استفادہ کیا۔وزیراعظم نوازشریف اور سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات کے دوران اقتصادی امور وسرمایہ کاری و تجارتی تعلقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاجائیگا۔وزیراعظم نوازشریف کو بھیجے گئے پوائنٹس میں چند نکات ایسے ہوتے ہیں جنیں ’’If Discussed‘‘اگر زیرغور آئے تو بھی شامل تھے مگر حیرت انگیز طور پر پرویزمشرف کا معاملہ ان نکات میں بھی شامل نہیں۔
البتہ اس اجلاس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کی اور ذرائع کے مطابق انہوں نے سابق صدر پرویزمشرف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے حکومتی مشکل بارے وزیراعظم کو آگاہ کیااور انہیں بتایا کہ اگر سعودی وزیرخارجہ اس حوالے سے بات کریں تو وہ انہیں سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف درج مقدمات اور انہیں بیرون ملک بھیجنے یا نہ بھیجنے کے امکانات اور قابل عمل طریقہ ہائے کار بارے آگاہ کرسکیں۔ خیال رہے کہ سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔ میڈیا پر سعودی وزیر کے دورے کے دوران پرویز مشرف کے معاملے کو لیکر پاکستانی اور سعودی حکام کے درمیان ڈیل ہونے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیںجن کے تحت پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دیا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔