- فوج کو متنازع بنانے کا ڈرامہ بند ہونا چاہئے، سینیٹر فیصل واوڈا
- وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
بجلی کے بلوں پر عائد نیلم جہلم سرچارج ختم ہونے کے باوجود وصولی کا انکشاف
اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے بجلی کے بلوں پر عائد نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری کے باوجود بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اصارفین سے نیلم جہلم سرچارج وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے نیلم جہلم منصوبے کے فعال ہونے تک بجلی کے بلوں پر دس پیسہ فی یونٹ سرچارج لگایا گیا تھا۔ اس منصوبے کو دسمبر 2018ء میں آپریشنل ہونے کے بعد جہلم پاور ہاؤس واپڈا کے سپرد کردیا گیا تھا تاہم بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے یہ سرچارج وصول کر رہی تھی۔
فروری 2021ء میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اس سرچارج کو فوری طور پر ختم کرنے کی منظوری دی تھی جس کی توثیق کابینہ نے بھی کردی تھی۔ کابینہ نے اس سرچارج کو فوری ختم کرنے کی منظوری کے ساتھ نیلم جہلم سرجارچ وصولی کا آڈٹ کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔
اس فیصلے کے تحت صارفین سے فیصلے کے بعد وصول کی گئی سرچارج کی رقم بھی واپس کی جانی تھی۔لیکن صارفین کو چند روز قبل موصول ہونے والے بجلی کے بلوں میں بھی نیلم جہلم سرچارج شامل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری تک کچھ پاور کمپنیوں کے بل شائع ہوچکے تھے، جس کی وجہ سے بہت سے صارفین کو نیلم جہلم سرچارج کے ساتھ بل موصول ہوئے ہیں، جن کی اگلے ماہ ایڈجسمنٹ کر دی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔