- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی کل رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
سودی قرضوں پر مشتمل بجٹ سے آئندہ نسلیں بھی مقروض ہو جائیں گی، فضل الرحمان
لاہور: جمعیت علما اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سودی قرضوں پر بننے والے بجٹ سے آنے والی نسلیں بھی مقروض ہوتی چلی جارہی ہیں۔
لاہورمیں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ بجٹ بھی آئی ایم ایف نے بنایا ہے، جب تک ملک میں آئی ایم ایف کی پالیسیاں چلتی رہیں گی معیشت میں بہتری نہیں آسکتی، آئی ایم ایف کی شرائط پر پاس ہونے والے بجٹ سے غریب عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیا،نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کے لیے پی ڈی ایم 4جولائی کو سوا ت اور 29جو لائی کو کراچی میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ وقف املاک بل آئین،شریعت اور بنیادی انسانی حقو ق کے منافی ہے، ہم نے اس بل کو پہلے ہی دن مسترد کر دیا تھا، ہم نے مساجد ومدارس کے تحفظ کی جنگ پہلے بھی لڑی ، آج بھی لڑ رہے ہیں اور آئندہ بھی لڑتے رہیں گے، نااہل حکو مت علماء کو تقسیم کرنے اور وفاق المدارس العربیہ کو توڑ نے کے لیےجو مرضی سازش کر لے ان کا انجام بھی سابق صدر پرویز مشرف کے بنائے گے بورڈز کی طرح ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سو دنوں ملک کی تقدیر بدلنے والوں نے ایک ہزار دنوں میں ملک کا ستیاناس کردیا، موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی سب ناکام اور نا اہل ترین حکومت ہے، مہنگائی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ عوام کا جینا دوبھرکر دیا ہے، معاشرے کے تمام طبقات سرپا احتجاج ہیں لیکن نا اہل حکومت سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ریاست مدینہ کے نام لیوا کے دور میں غریب ایک وقت کی روٹی کھانے سے بھی محروم ہو گیا، جتنی مہنگائی اس دور حکومت میں ہوئی ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی کسی کے دور حکومت میں نہیں ہوئی، اس وقت پوری قوم کی توقعات پی ڈی ایم سے وابستہ ہیں اور پی ڈی ایم عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔