- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
- چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر
- یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
- یکم مئی کے تقاضے اور مزدوروں کی صورت حال
- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
باجوڑ کے راغگان ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے 4 افراد جاں بحق، 7 لاپتہ
ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے میں راغگان ڈیم میں کشتی الٹنے سے 18 افراد ڈوب گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی ڈوبنے سے 4 افراد جاں بحق اور 7 لاپتہ ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، آرمی کے غوطہ خوروں اور دیگر امدادی اداروں نے رات کے وقت آپریشن میں حصہ لیا۔
کشتی میں 18 افراد سوار تھے جن میں سے 4 افراد کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ 7 افراد کو بچالیا گیا جب کہ 7 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ زندہ نکالے گئے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ ہو رہا ہے۔ جن افراد کو بچایا گیا ان میں سے 6 افراد زیر علاج ہیں اور 1 کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ کشتی میں مقامی سیاح سوار تھے جو عید پر پکنک منانے ڈیم گئے تھے جب کہ کشتی خستہ حال ہونے اور گنجائش سے زیادہ افراد کو بٹھانے کی وجہ سے ڈوبی۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
باجوڑ:افسوسناک واقعہ۔کشتیاں ڈوب گئیں,4 افرادجانبحق, زرائع
باجوڑ میں راغگان ڈیم میں سیروتفریح کے لیے آئے ہوئے سیاح ڈوب گئے،ایک کشتی اوورلوڈ ہونے کے بعدڈوب گئ، مدد کے لیے گئی دوسری کشتی بھی ڈوب گئی،ڈاکٹروں نے 4 افراد کے جانبحق ہونے کی تصدیق کردی جبکہ 6افراد زیر علاج ہیں pic.twitter.com/a4HrcZg4UB— Malak Rahman Malak (@MRahman80456310) July 21, 2021
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔