- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیش رفت، اہم ملزم گرفتار
لاہور: ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے نجی بینک کے نائب صدر کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے شہباز شریف کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں تفتیش کے دوران عاصم سوری نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم سوری نجی بینک کا وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف کمپلائنس ہے، وہ بینکرز اور گواہان پر بیان بدلنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔
دوسری جانب ڈائریکٹر ایف آئی اے بینکنگ سرکل اظہر اور جعلی بینک اکاؤنٹس میں گرفتار ملزم عاصم سوری کے درمیان رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے ، جس کے بعد سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی گرفتاری کی لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، اظہر ایف آئی اے کے بینکنگ سرکل کے سربراہ رہ چکے ہیں اور اب نجی بینک میں اعلی عہدے پر تعینات ہیں، ایف آئی اے نے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ملزم عاصم سوری کے درمیان موبائل فون کے ذریعے ہونے والی گفتگو بھی قبضے میں لے لی ہے،دونوں کے نجی بینک کے مالک کے ساتھ بھی رابطوں کو انکشاف ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف جعلی بینک اکاونٹس سے متعلق کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ن لیگ کے صدر نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔