- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
- پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
- PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
- وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا
- فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے
- ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے
- راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا
- اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی
- تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد
- اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
- امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی
- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
برطانوی ٹی وی کی ڈاکومینٹری بدنیتی پرمبنی ہے،واسع جلیل
لاہور: ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے کہا ہے کہ برطانوی ٹی وی پرچلنے والی ڈاکومینٹری بدنیتی پر مبنی ہے اور اس کیخلاف ہم پرامن احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے پروگرام اچھا لگے برا لگے میں گفتگو کرتے ہوئے واسع جلیل نے کہا کہ اس ڈاکومنٹری فلم میں الطاف حسین کی کردار کشی اور ایم کیو ایم کی کراچی میں گرفت کو کمزور ہوتے ہوئے دکھا یا گیا ہے جو غلط ہے۔ ایم کیو ایم محسن اور کاشف نامی کسی بھی شخص سے تعلق کی تردید کرتی ہے اور اگر یہ کہیں موجود ہیں تو ان کوسامنے لایا جائے۔سینئر تجزیہ کار امتیاز عالم نے کہا کہ طالبان نے سپیریئر گیم کھیلی اور حکومت کے مقابلے میں زیادہ ہائی پروفائل کمیٹی بنائی ہے۔ حکومت کی طرف مذاکرات کی کمیٹی بنانے کا مقصد طالبان کو یہ پیغام دینا تھا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے۔طالبان یہ جانتے ہیں کہ وزیراعظم نے مذاکرات کے لیے بہت پریشر لیا ہے۔
فوج نے آپریشن کی بات کردی تھی لیکن وزیراعظم نے ان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا۔ روزنامہ ’’ایکسپریس ‘‘ کے سینئر ایڈیٹر ایاز خان نے کہا وزیراعظم نوازشریف کو 3 دن مسلسل پیشکش آتی رہی کہ ہم سے مذاکرات کیے جائیں ،عمران خان نے مذاکرات کی ٹیم میں جانا ہی نہیںتھا کیونکہ وہ مذاکرات کے لیے اپنی طرف سے رستم شاہ مہمند کا نام دے چکے تھے۔ پشاور کے سینما میں دھماکے کے بعد فوری طور پر طالبان نے اس سے لاتعلقی ظاہر کی اس سے ان کی مذاکرات میں سنجیدگی نظر آتی ہے، انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو پیش ہونا پڑیگا، مشرف کے جیل میں پیش ہونے یا نہ ہونے پر کروڑوں کا سٹہ لگ چکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔