- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
- ہم محنت کش جگ والوں سے!
- کراچی میں جمعے سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع
- کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
- کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار
- وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
- میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی واحد دکان
- ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف
- لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چُرا کر فروخت کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی عائد
- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
- چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر
- یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
- یکم مئی کے تقاضے اور مزدوروں کی صورت حال
- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی 2025؛ ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
عبدالقدوس بزنجو وزارت اعلیٰ اور میر جان جمالی اسپیكر كیلئے نامزد
کوئٹہ: عبدالقدوس بزنجو کو وزارت اعلیٰ اور میر جان جمالی كو اسپیكر بلوچستان اسمبلی كے لیے نامزد کردیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفاقی وزیر پرویز خٹک، ڈپٹی اسپیكر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور صدر بلوچستان عوامی پارٹی ظہور بلیدی نے عبدالقدوس بزنجو كا نام وزارت اعلیٰ جب کہ میر جان جمالی كو اسپیكر بلوچستان اسمبلی كے لیے نامزد كرنے كا اعلان كردیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر دفاع پرویزخٹک، قدوس بزنجو اور بی اے پی كے دیگر رہنماؤں كے ہمراہ كوئٹہ میں پریس كانفرنس کرتے ہوئے كہا كہ بلوچستان میں ایک ماہ سے جاری بحران آج حل ہوگیا، بی اے پی كے تمام اراكین اكھٹے ہوگئے ہیں ان كی رنجش دور ہوگئی ہے، اس بحران كو حل كرانے میں وزیر اعظم، پرویز خٹک اور جام كمال نے اہم كردار ادا كیا۔
اس موقع پر بی اے پی كے قائم مقام صدر ظہور بلیدی نے كہا كہ ہم نے وزیر اعلیٰ كیلئے قدوس بزنجو اور جان محمد جمالی كو اسپیكر كیلئے نامزد كیا ہے، جلد اسمبلی كا اجلاس بلاكر قائد ایوان اور اسپیكر كا چناؤ كریں گے۔
وزیراعلیٰ کیلئے نامزد قدوس بزنجو كا كہنا تھا كہ مجھے خوشی ہے كہ ہماری پارٹی ٹوٹنے سے بچ گئی ہے، صوبے كے بحران كو حل كرانے میں وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ اور وزیر دفاع نے اہم كردار ادا كیا، اتحادیوں كو اعتماد میں لیكر حكومت سازی كے عمل كو مكمل كریں گے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے كہا كہ جب نیت صاف ہو تو مسائل حل ہو جاتے ہیں، نئی صوبائی حكومت میں پی ٹی آئی باپ پارٹی كی اتحادی رہے گی، باپ پارٹی كے فیصلے كی حمایت كرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔