- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
سندھ، خلاف ضابطہ تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کیلیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ
کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر میں خلاف ضابطہ تعمیرات و خلاف ضابطہ بنائے گئے رہائشی یونٹس کو ایک مرتبہ ریگولرائز کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت سندھ کے ذرائع کے مطابق مجوزہ آرڈیننس کے ذریعے ایک مخصوص عرصے کے دوران تمام غیرتجارتی تعمیرات کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا اور اس مقصد کیلیے آرڈیننس کے ذریعے ایک کمیشن بنایا جائے گا جو تعین کرے گا کہ سرکاری زمین پر بنے رہائشی یونٹس، قواعد کی خلاف ورزی کرکے بنائے گئے کثیر المنزلہ عمارتوں سمیت ایسی دیگر تعمیرات جوصرف رہائشی مقاصد کیلیے اب استعمال ہورہی ہیں یاجن کو خالی کرانے سے کوئی انسانی المیہ جنم لے سکتاہو اس کو بعض شرائط و جرمانے کے ساتھ ریگولرائز کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ آرڈیننس میں خلاف ضابطہ تعمیرات کی اجازت دینے والوں یا قبضوں اور تعمیرات کیخلاف کارروائی نہ کرنے والے حکام کے خلاف تادیبی ایکشن کے لیے سزائیں اور طریقہ کار بھی تجویز کیاجائے گا۔
امکان ہے کہ غیر تجارتی تعمیرات جہاں لوگ آباد ہیں ان کو عمارت ، علاقے کی نوعیت کے اعتبار سے جرمانہ وصول کیاجائے گا اور پھر اس عمارت کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئین کے تحت سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد مجوزہ آرڈیننس توثیق کے لیے گورنر سندھ کو بھیجاجائے گا۔ گورنر سندھ کی منظوری کی صورت میں آرڈیننس نافذ العمل ہوگا۔
سندھ حکومت کا مجوزہ آرڈیننس سندھ اسمبلی کی منظورکردہ قرارداد کی روشنی میں بنایا جارہا ہے۔ آرڈیننس کی روشنی میں بنایا جانے والا کمیشن جس میں ریٹائرڈ جج بھی شامل ہوں گے وہ تعین کرے گا کہ کون سے رہائشی یونٹ کو ریگولرائز کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ کمیشن کا سربراہ اعلی عدالت کا ریٹائرڈ جج ہوسکتا ہے۔ اس ضمن میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے آرڈیننس کی تیاری شروع کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔