- بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی
- اسامہ ڈراپ، حسن علی کی پھر ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں واپسی
- توشہ خانہ تحقیقات؛ عمران خان نے نیب کا طلبی نوٹس چیلنج کردیا
- موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج
- ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا
- ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اسلام آباد میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
- آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کیوں؟
- سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب
- موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج
- معدہ کی صحت کو کیسے یقینی بنائیں؟
- ادویات کے مضر اثرات سے بچاؤ کی تدابیر
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- مسلسل ویپنگ کرنے والوں میں زہریلی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف
- یہ پھول آن لائن خریدنے سے ہوشیار رہیں!
- موسمیاتی تغیر کے خلاف پودوں کو بہتر بنانے کی کوششیں
- سنیما اور ہمارا لڑکپن
امیتابھ بچن نے کرینہ کپور کے پاؤں کیوں دھوئے؟
ممبئی: امیتابھ بچن نے بتایا ہے کہ ایک بار انہوں نے کرینہ کپور کے پیر دھوئے تھے۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور اداکارہ کرینہ کپور ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘، ’’دیو‘‘ اور’’ستیہ گرہ‘‘ سمیت کئی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں ایک وقت تھا جب کرینہ کپور امیتابھ بچن کو ’’برا آدمی‘‘ سمجھتی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ماضی کا ایک دلچسپ قصہ ہے جسے امیتابھ بچن نے خود بتایا تھا۔ 2013 میں ایک بلاگ میں بگ بی نے اپنی پرانی یادداشتوں کو دوہراتے ہوئے بتایا تھا، یہ اس وقت کی بات ہے جب کرینہ کپور بہت چھوٹی تھیں اور 1983 میں فلم ’’پکار‘‘ کی شوٹنگ دیکھنے پھولوں والا خوبصورت ہیٹ پہنے گووا میں فلم کے سیٹ پر پہنچی تھیں۔
اس وقت فلم کا ایک ایکشن سین عکسبند کیا جارہا تھا جس میں امیتابھ بچن کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور کو پیٹ رہے تھے۔ کرینہ سے یہ برداشت نہیں ہوا اور وہ اپنی معصومیت میں دوڑ کر آئیں اور اپنے والد سے لپٹ گئیں۔ امیتابھ نے بتایا اس وقت کرینہ مجھے ’’برا آدمی‘‘ سمجھ رہی تھیں اور مجھ سے اپنے والد کی حفاظت کرنا چاہ رہی تھیں۔
اپنے بلاگ میں بگ بی نے مزید بتایا کہ اس وقت کرینہ کے آنکھوں میں آنسو تھے اوروہ بہت فکر مند نظر آرہی تھیں۔ اور جس وقت وہ دوڑ کر اپنے والد کے پاس آئیں ان کے ننھے سے خوبصورت پیروں میں مٹی لگ گئی تھی۔
کرینہ کپور کو پرسکون کرنے کے لیے میں نے پانی منگوایا اور ان کے پیر دھوئے تاکہ انہیں یہ یقین دلاسکوں کہ میں سچ میں ان کے والد کو نہیں ماررہا تھا۔ اور میرا خیال ہے کرینہ کے پیر دھونے کے بعد شاید میرے بارے میں ان کی رائے بدل گئی تھی کہ میں ایک ’’برا آدمی‘‘ نہیں ہوں۔ کرینہ کو بھی یہ واقعہ آج تک یاد ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔