- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
چاروں شریف باہر جانے کے لئے ڈیل مانگ رہے ہیں، شہباز گل
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ چاروں شریف باہر جانے کے لئے ڈیل مانگ رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس میں ڈیل اور ڈھیل پر بات کروں گا، چاروں شریف باہر جانے کے لئے ڈیل مانگ رہے ہیں لیکن یہ ڈیل اور ڈھیل دینے کے باوجود نہیں بچ سکتے جب کہ (ن) لیگ میں پانچواں شخص بھی 4 کے ٹولے میں شامل ہونے کی کوشش کررہاہے، شریف فیملی بڑے صحافیوں اور اینکرزکو بتا رہی ہے کہ ڈیل مل گئی، عمران خان ڈیل لیتا ہے نہ ڈیل دیتا ہے، (ن) لیگ نے ہم سے ڈیل لینی ہے تو لوٹے گئے پیسے واپس کریں۔
انہوں نے کہا کہ شریف پیسے اپنے نام کے بجائے دوسروں کے نام پر رکھتے ہیں، لاہورکے 2اسپتالوں میں مبینہ طور پر 3ارب روپے کا گھپلا کیا گیا، شریفوں کے غیر قانونی قبضہ سے زمینیں واگزار کرائیں گے جب کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لئے کوشاں ہیں۔
شہبازگل نے دعویٰ کیا کہ ایک نئی آڈیوسامنے آنے والی ہے جس میں (ن) لیگ سے شریفوں کونکالنے کی بات ہے، پکڑے جانے پر ان کی کوشش ہے کہ (ن) لیگ پر قبضہ کرلیاجائے۔
ان کا کہناتھا کہ شریف فیملی کو16 ارب روپے کا جواب دینا پڑے گا، اب ن لیگ کے معافی مانگنے کا وقت ہوا چاہتا ہے، شریف فیملی پہلے گالیاں دیتی ہے پھر پاؤں پڑ جاتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔