- پاک بھارت میچ، نسيم اشرف نے بیلٹنگ سسٹم پر سوال اٹھا دیے
- بغاوت چھوڑیں اور ٹویٹ ڈیلیٹ کر کے مذاکرات کریں، وفاقی وزیر کی پی ٹی آئی کو پیشکش
- حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ پڑھنے میں غداری کیا ہے؟ عارف علوی
- بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ویڈیو اپلوڈنگ پرعمران خان سمیت 4 رہنماؤں کو ایف آئی اے کا نوٹس
- کم وقت میں ناک سے انگریزی حروف ٹائپ کرنے کا نیا ریکارڈ قائم
- اب تک کی سب سے قدیم کہکشاں دریافت
- ہیٹ اسٹروک ہوجانے کی صورت میں کیا ہنگامی اقدامات اپنائیں؟
- کراچی میں چار روز سے جاری ہیٹ ویو ختم
- آئی ایم ایف کا ایک بار پھر ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ
- اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی ناراض اہلیہ کو چند گھنٹے میں ڈھونڈ نکالا
- لاہور؛ عازمِ حج کو قتل کرنے والے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
- سپریم کورٹ نے انسداد اسمگلنگ ایکٹ 1977ء میں ترمیم کی سفارش کردی
- حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیلئے چھپن چھپائی کھیل رہی ہے، ہائیکورٹ
- وندر پر کارروائی، ہزاروں کلو چھالیہ اور گٹکا، سگریٹ برآمد، 12 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کیلئے ترانہ جاری کردیا
- افغانستان میں کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق
- بجلی کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری
- عدالت میں بدتمیزی پر وفاقی سیکریٹری گرفتار، قید کا حکم، معافی پر ضمانت
- سونے کی قیمت میں 1400 روپے فی تولہ کمی
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بابر کی ڈی ویلیئرز سے گفتگو کی ویڈیو وائرل
یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں غیر حاضری سے ہماری پوزیشن مضبوط ہوئی، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کے وقت یوسف رضا گیلانی کی غیر حاضری سے ہماری پوزیشن مضبوط ہوئی۔
شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے سینیٹ کے قائد حزبِ اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’اسٹیٹ بینک کے حوالے سے سینیٹ سے بل منظور کروانے پر یوسف رضا گیلانی کا مشکور ہوں‘۔
مزید پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ اجلاس میں غیر حاضری کی وجہ سامنے آگئی
انہوں نے لکھا کہ بل کی منظوری کے وقت یوسف رضا گیلانی کی ایوان سے غیر حاضری پر ہماری پوزیشن مضبوط ہوئی۔
واضح رہے کہ آج سینیٹ کے اجلاس میں ایک ووٹ سے حکومت اسٹیٹ بینک ترمیمی بل 1 ووٹ سے منظور کروانے میں کامیاب ہوئی، جس پر فواد چوہدری نے یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی نے اپنی غیر حاضری پر وضاحت کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا۔
مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک بل کی منظوری؛ اپوزیشن میں سے کون غائب رہا
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے سوگواران کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر اجلاس طلب کیا، میں ملتان میں تھا اور صبح تک اسلام آباد پہنچنا ممکن نہیں تھا جبکہ میرے علاوہ بھی دیگر اراکین غائب تھے مگر فواد چوہدری نے جان بوجھ کر صرف میرا تذکرہ کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔