یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں غیر حاضری سے ہماری پوزیشن مضبوط ہوئی، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 جنوری 2022
شاہ محمود قریشی نے غیر حاضری پر یوسف رضا گیلانی کا شکریہ بھی ادا کیا (فائل فوٹو)

شاہ محمود قریشی نے غیر حاضری پر یوسف رضا گیلانی کا شکریہ بھی ادا کیا (فائل فوٹو)

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کے وقت یوسف رضا گیلانی کی غیر حاضری سے ہماری پوزیشن مضبوط ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے سینیٹ کے قائد حزبِ اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر خارجہ نے  کہا کہ ’اسٹیٹ بینک کے حوالے سے سینیٹ سے بل منظور کروانے پر یوسف رضا گیلانی کا مشکور ہوں‘۔

مزید پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ اجلاس میں غیر حاضری کی وجہ سامنے آگئی

انہوں نے لکھا کہ بل کی منظوری کے وقت یوسف رضا گیلانی کی ایوان سے غیر حاضری پر ہماری پوزیشن مضبوط ہوئی۔

واضح رہے کہ آج سینیٹ کے اجلاس میں ایک ووٹ سے حکومت اسٹیٹ بینک ترمیمی بل 1 ووٹ سے منظور کروانے میں کامیاب ہوئی، جس پر فواد چوہدری نے یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی نے اپنی غیر حاضری پر وضاحت کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک بل کی منظوری؛ اپوزیشن میں سے کون غائب رہا

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے سوگواران کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر اجلاس طلب کیا، میں ملتان میں تھا اور صبح تک اسلام آباد پہنچنا ممکن نہیں تھا جبکہ میرے علاوہ بھی دیگر اراکین غائب تھے مگر فواد چوہدری نے جان بوجھ کر صرف میرا تذکرہ کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔