- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- پانچواں ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر
- غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شاعر کی بیٹی پورے خاندان سمیت شہید
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
- طارق بگٹی کی صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق
- وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
مصر کے عبوری وزیر اعظم حاذم الببلاوی مستعفی
قاہرہ: مصر میں فوج کے حمایت یافتہ عبوری وزیر اعظم حاذم الببلاوی مستعفی ہوگئے ہیں اور اب ان کی جگہ ابراہیم ملہب وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حازم الببلاوی نے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے عبوری کابینہ کے اجلاس میں اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ مصر کے سرکاری ذرائع نے بھی حازم الببلاوی کے استعفے کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد دعوی کیا جارہا ہے کہ عبوری حکومت میں ہاؤسنگ کے وزیر ابراہیم ملہب ان کی جگہ نئے عبوری وزیراعظم ہوں گے۔
مصر کے سرکاری اور صحافتی حلقے عبوری وزیر اعظم کے استعفے کو 2 ماہ بعد ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل یہ ایک بڑا سیاسی دھچکا قرار دے رہے ہیں، اس سے قبل نائب صدر محمد البرادعی نے عبوری حکومت قائم ہونے کے محض ایک ہی ماہ بعد استعفی دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں مصر کی فوج نے ملک کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی حکموت کا تختہ الٹ دیا تھا، اس وقت کے آرمی چیف عبدالفتح السیسی اب فیلڈ مارشل بن گئے ہیں ،اور اب وہ متوقع طور پر صدارتی امیدوار بھی ہوں گے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔