- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر
- غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شاعر کی بیٹی پورے خاندان سمیت شہید
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
’کملی‘ کے پریمیئر کے دوران صبا قمر آبدیدہ، ویڈیو وائرل ہوگئی
کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر اپنی آنے والی فلم ’’کملی‘‘ کے پریمیئر کے دوران خوب سراہے جانے پر آبدیدہ ہوگئیں۔
آنے والی فلم ’کملی‘ کے پریمیئر کے دوران اداکارہ صبا قمر کی جانب سے رونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس کے بعد ٹوئٹر پر بھی ان کا نام ٹرینڈ کر رہا ہے۔
اس فلم کا پریمیئر 29 مئی کی رات کراچی میں منعقد ہوا جس میں فلم ساز اور کاسٹ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی، پریمیئر کے دوران بہترین اداکاری کرنے پر شوبز شخصیات کی جانب سے صبا قمر کے لئے کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں اور خوب سراہا گیا جس کے بعد اداکارہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں صبا قمر کو پریمیئر کے اختتام پر روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فلم ساز سرمد کھوسٹ ان کی ہمت باندھ رہے ہیں اور انکے آنسو صاف کر کے اداکارہ کو گلے لگاتے ہیں۔ جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے صبا قمر کے رونے کو ڈراما قرار دیتے ہوئے، سرمد کھوسٹ کے ساتھ گلے ملنے کو ’بیہودگی‘ قرار دیا ہے۔
اداکارہ اور فلم ساز کے گلے ملنے پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کے اس عمل کو غلط قرار دیا اور ساتھ ہی صبا قمر کے لباس پربھی شدید تنقید کی۔
یاد رہے کہ ورسٹائل اداکارہ صبا قمر کی فلم کملی 3 جون کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کی کاسٹ میں صبا قمر، ثانیہ سعید، عمیر رانا، عدیل افضل اور نمرہ بُچہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔