- مسلسل ویپنگ کرنے والوں میں زہریلی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف
- یہ پھول آن لائن خریدنے سے ہوشیار رہیں!
- موسمیاتی تغیر کے خلاف پودوں کو بہتر بنانے کی کوششیں
- سنیما اور ہمارا لڑکپن
- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
پختونخوا حکومت اپریل میں بھی بلدیاتی الیکشن نہیں کراسکے گی
پشاور: خیبر پختونخواحکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کیلیے ماہ اپریل کے آخرکی تاریخ دینے کی استدعا کے باوجود تیاریاں نہ ہونے اورکم وقت رہ جانے کے باعث اپریل میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناممکن ہوگیا جو اب ممکنہ طورپر مئی یاپھرستمبر،اکتوبرہی میں منعقد ہوپائے گاجس کی تصدیق حکومتی ذرائع نے بھی کردی ہے۔
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کاکام مکمل کرلیاگیااوراسی تناظرمیں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سے بھی استدعاکی گئی کہ ماہ اپریل کے آخرمیں بلدیاتی انتخابات کیلیے تاریخ دی جائے تاہم تیاریاں مکمل نہ ہونے اوراپریل میں الیکشن کیلیے اب تاریخ ملنے کے باوجود الیکشن کیلیے لازمی تیاریوں کیلیے انتہائی کم وقت رہ جانے کے باعث اس بات کاامکان کم ہوگیاکہ ماہ اپریل میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوپائیں گے،حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اپریل کے آخرمیں ہم بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تیارتھے تاہم اب اس میں بہت کم وقت رہ گیاہے اور اتنے وقت میں الیکشن کی تیاری کرنامشکل ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ اگر مئی کے مہینے کے وسط کی کوئی تاریخ مل جاتی ہے تو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوجائے گاتاہم اگرایسانہیں ہوپاتاتوستمبر ،اکتوبرسے پہلے مشکل ہوجائے گاکیونکہ مئی کے آخراورجون کا مہینہ بجٹ کی وجہ سے مصروف ترین ہوتاہے جبکہ جولائی میں رمضان بھی ہوںگے اورشدید گرمی بھی ہوگی اس لیے شدیدگرمی ختم ہونے کے بعد ستمبرکے آخریااکتوبرہی میں الیکشن ہو پائیںگے ،صوبائی وزیربلدیات عنایت اللہ خان نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ الیکشن جلد ہو،ہمیںاب تک سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی تاریخ ملی ہے نہ صوبہ کی سطح پرحکمران اتحادنے حتمی تاریخ کاتعین کیاہے اس لیے یہ کہنامشکل ہوگاکہ آیا اپریل میں انتخابات کاانعقاد ہو پائے گا یانہیں ،ایساہوبھی سکتاہے اورنہیں بھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔