- فوج کو متنازع بنانے کا ڈرامہ بند ہونا چاہئے، سینیٹر فیصل واوڈا
- وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو گھر میں قتل کردیا گیا
لاہور کے علاقے مسلم ٹاون میں معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو گھر میں قتل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے 3 پستول برآمد کیے ہیں جبکہ قتل کے شبہ میں مقتولہ کے لےپالک بیٹے فہد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ موقع سے برآمد ہوئے اسلحے کو فرانزک لیب بھجوادیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 62 سالہ فرح مظہر کے نام سے ہوئی ہے، مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور 40 سالہ گھریلو ملازمہ رضیہ کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ فرح کا خاوند مظہر امریکا میں مقیم ہے جبکہ قتل کی گئی خاتون کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی تینوں لے پالک ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مسلم ٹاؤن میں سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری اور مقتولہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔
بعد ازاں مسلم ٹاؤن پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے فرید احمد کی مدعیت میں درج کرلیا ہے ایف آئی آر کے مطابق اطلاع کنندہ فرید احمد کے بھائی فہد نے فون پر اطلاع دی کہ والدہ نے فائر مار کر خودکشی کی کوشش کی ہے،والدہ کو علاج معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں۔
ایف آئی آر میں بتاگیاہے کہ کمرے سے نہ تو کوئی پستول ملا اور نہ ہی کوئی خول برآمد ہوا ہے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔