دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلیے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل

کورٹ رپورٹر  منگل 28 جون 2022
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو دعا زہرا کے مبینہ اغوا سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ فوٹو : ایکسپریس

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو دعا زہرا کے مبینہ اغوا سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ فوٹو : ایکسپریس

 کراچی: محکمہ صحت نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے ڈاؤ میڈیکل کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل کی سربراہی میں 9 ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو دعا زہرا کے مبینہ اغوا سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سیکریٹری صحت نے دعائے زہرا کی عمر کے تعین سے متعلق اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر عدالت کو آگاہ کیا۔

سیکریٹری صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ مدعی مقدمہ مہدی کاظمی کے وکیل نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا خط لکھا تھا۔ مدعی کے وکیل کی جانب سے عدالتی احکامات بھی ارسال کیے گیے تھے۔

عدالتی حکم پر میڈیکل بورڈ دعا زہرا کے عمر کا تعین تین روز میں کر کے رپورٹ جج کو پیش محکمہ صحت کو آگاہ کرے گا۔

میڈیکل بورڈ دعا زہرا کی عمر کا تین دن میں تعین کرکے عدالت اور محکمے کو آگاہ کرے گا۔ میڈیکل بورڈ کی سربراہی ڈاؤ میڈیکل کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل کریں گی۔

پولیس سرجن نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ کے دیگر ممبران میں ڈاکٹر سکندر رفیق، ڈاکٹر رانی، پروفیسر نازلی حسین، ڈاکٹر رملہ ناز، پروفیسر شاہ جہاں، پولیس سرجن ڈاکٹر اقبال، ڈاکٹر سمعیہ، ڈاکٹر زبیر آغا سمیت دیگر ماہر ڈاکٹرز شامل ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔