- پینشن کی مد میں خطیر اخراجات؛ جامعات میں نیا سروس اسٹرکچر لانے کی تیاریاں
- سندھ حکومت میں اختلافات کی تردید، مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کا فیصلہ
- کرغزستان سے مزید پاکستانی طلبا کو لانے کیلیے دو خصوصی پراوزیں شیڈول
- لیاری میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا
- ہتک عزت قانون کی منظوری پر ایچ آر سی پی کا سخت اظہار تشویش
- خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان
- کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- کراچی؛ کمسن بچی کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزمان گرفتار
- وزیراعلیٰ کی کوئٹہ پریس کلب کو تالا ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی
- اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
- الیکٹرانک کرائم ایکٹ پر سیاسی مفاہمت پیدا کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل
- پولٹری سیکٹر میں باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعے چوزوں کی قیمت کے تعین کا انکشاف
- ابراہیم رئیسی کی جگہ بننے والے نئے عبوری صدر کون ہیں؟
- تیزگام ایکسپریس میں پریمیئم لاؤنج ڈائننگ کار کی سہولت فراہم
- جھوٹی خبر پر 30 لاکھ ہرجانہ، پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت قانون منظور
- کراچی: نیو سبزی منڈی میں ڈاکو منشی سے 25 لاکھ روپے چھین کر فرار
- اسرائیل کا شام میں ایران کے ٹھکانوں پر حملہ؛ 6 اہلکار جاں بحق
- چین کے پرائمری اسکول میں چاقو بردار خاتون کا طلبا پر حملہ؛ 2 ہلاک اور 10 زخمی
- وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت
- خطرہ محسوس ہونے پر مرنے کی اداکاری کرنے والی چیونٹیاں
ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ
لاہور: ایل پی جی کی قیمت میں اوگرا کی جانب سے کسی نوٹیفکیشن کے بغیر ہی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر 150 اور کمرشل 450 روپے مہنگا ہوگیا۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ بلا جواز ہے جب کہ آئندہ 12 گھنٹوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال 7 ماہ بعد آج ایل پی جی کی قیمت اوگرا کی جاری کردہ قیمت سے بھی تجاوز کر گئی۔
عرفان قادر نے کہا کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 2750 روپے اور کمرشل 10438 روپے میں دستیاب ہوگا۔ گلگت میں ایل پی جی 300 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 3600 اور کمرشل 13600 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگر ایل پی جی کی قیمت کنٹرول نہ ہوئی تو ملک بھر میں ہڑتال کریں گے۔جے جے وی ایل پاکستان کا سب سے بڑا ایل پی جی کا پلانٹ بند ہے، حکومت کو 60 ارب روپے کا نقصان ہوا جب کہ ایل پی جی صارفین لُٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصدق ملک کے پاس معاملات کے لیے کوئی ٹائم نہیں۔ ایل پی جی کی قیمت کنٹرول نہ ہوئی تو وزات پٹرولیم کے سامنے دھرنا دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔