- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
پاکستان نے ایمن اظواہری کی ہلاکت میں ’کوئی کردارادا نہیں‘ کیا
اسلام آباد: امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت میں پاکستان کے کردار سے متعلق زیر گردش افواہوں کو سختی سے مسترد کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایک سرکاری ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ ایمن الظواہری کا قتل افغانستان کا داخلی معاملہ ہے، پاکستان کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی کردار ادا نہیں کیا گیا۔
سرکاری عہدیدار نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی کہ جس میں کہا جارہا ہے کہ افغانستان میں ایمن الظواہری کی ہلاکت میں استعمال ہونے والے امریکی ڈرون نے پاکستان سے پرواز بھری اور پینٹاگون نے ملک کی فضائی حدود استعمال کی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکا کے پاس خطے میں بہت دیگرآپشنز ہیں تاہم یہ [ڈرون] پاکستان سے یا اس کی فضائی حدود سے نہیں اڑتا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد سے امریکا کا پاکستانی سرزمین اور پاکستانی فضائی حدود کا استعمال ایک متنازع مسئلہ ہے۔
امریکا نے کابل میں سی آئی اے کے ڈرون حملے میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو ہلاک کردیا تھا۔ ڈرون حملہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ واشنگٹن افغانستان میں اپنے عسکری اہداف کو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
القاعدہ کے سربراہ کی ہلاکت کے بعد سوالات نے جنم لیے کہ سی آئی اے نے اس کارروائی کو کیسے انجام دیا۔ امریکی قیادت میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد سی آئی اے کی افغانستان اور پاکستان میں بھی کوئی بنیاد نہیں ہے۔
سی آئی اے کے حملے کے 48 گھںنٹے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹ کام کے سربراہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی اور حملے کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ القاعدہ کے سربراہ کے خلاف امریکی آپریشن میں پاکستان کا کردار ہو سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔