- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
- بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان
- چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
- بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری
- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
- ہم محنت کش جگ والوں سے!
- کراچی میں جمعہ سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع
- کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
- کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار
- وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
- میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی واحد دکان
- ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف
اسلام آباد اور راولپنڈی میں ’’نادرا بائیکر سروس‘‘ کا افتتاح کر دیا گیا
اسلام آباد میں عویبوام کی سہولت کے لیے وزارت داخلہ نے باقاعدہ ’’نادرا بائیکر سروس‘‘ کا افتتاح کر دیا۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں چیئرمین نادرا نے وزیر داخلہ کو نادرا بائیکر سروس اور دیگر نئی شروع ہونے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔ چیئرمین نادرا نے سیلاب زدہ علاقوں میں نادرا دفاتر اور ملازمین کو پیش آنے والے نقصانات کے بارے میں وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ نادرا بائیکر سروس ایک بہترین سہولت ہے اسکا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلایا جائے اور نادرا رجسٹریشن سینٹرز کو ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز تک پھیلایا جائے جبکہ تمام صوبوں اور بڑے قصبوں میں نادرا رجسٹریشن کے لیے اسمارٹ سہولیات کا انتظام کیا جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے جبکہ نومولود بچوں کی رجسٹریشن کے لیے بھی خودکار نظام قائم کیا جائے۔
انہوں نے نادار بائیکر سروس شروع کرنے پر چیئرمین نادرا اور اسکی ٹیم کو مبارکباد دی۔
چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ بائیکر سروس کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعارف کروایا گیا ہے جبکہ اس سروس کو جلد ہی ملک کی تمام تحصیلوں تک پھیلا دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہری اس سروس سے ویب سائٹ، موبائل ایپ اور نادرا کال سینٹر کے ذریعے اس سروس سے مستفید ہو سکیں گے اور اس سروس کے ذریعے اپلائی کیے گئے شناختی کارڈ درخواست دہندہ کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے۔
نادرا بائیکرز صارف کو ان گھر پر نادرا سہولیات فراہم کرنے والے والی سروس ہے جو شناختی دستاویز اور رجسٹریشن کے تمام تر عمل کو انجام دیتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔