ملک سیاسی تناؤ کا شکار اور بندگلی میں داخل ہوگیا ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  منگل 6 ستمبر 2022
سیلاب، غذائی قحط اوروبائی امراض سر پر ہیں، شیخ رشید:فوٹو:فائل

سیلاب، غذائی قحط اوروبائی امراض سر پر ہیں، شیخ رشید:فوٹو:فائل

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک شدید سیاسی اوراعصابی تناؤ کا شکار ہے اور بند گلی میں داخل ہوگیا ہے۔

شیخ رشید نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ جو گڑھا پی ٹی ایم نے عمران خان کے لئے کھودا تھا وہ خود اس میں گرگئی۔ چوروں نے صرف اپنے کیس ختم کرانے تھے۔ یہ سیکیورٹی میں تصویر کھنچوا سکتے ہیں عوام میں نہیں جاسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 15 کروڑنوجوانوں کی جیب میں موبائل ہے۔ حکمرانوں کا غلط فیصلہ عوام کے غیض و غضب میں بدل سکتا ہے۔ لوگ زمینی حقائق سے واقف نہیں کیونکہ وہ عوام میں نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کے طوفان کو قید کرنا یا نا اہل کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔ اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازار کی الیکشن  میں تاخیر ان کو لے ڈوبے گی۔ ڈالر 232 روپے کا، سیلاب ،غذائی قحط اوروبائی امراض سر ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔