- فوج کو متنازع بنانے کا ڈرامہ بند ہونا چاہئے، سینیٹر فیصل واوڈا
- وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
سول اسپتال کوئٹہ میں نرسز اور ڈاکٹرز کا بائیکاٹ؛ متعدد نومولود جاں بحق
کوئٹہ: سول اسپتال کوئٹہ میں نرسز اور ڈاکٹرز کے بائیکاٹ کے باعث آئی سی یو وارڈ میں متعدد بچے جان کی بازی ہار گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپتال میں طبی عملے کی غفلت کے باعث متعدد بچوں کے لقمہ اجل بننے کا واقعہ سول اسپتال کوئٹہ میں پیش آیا جہاں ڈاکٹر اور نرسز کے جھگڑے نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دی۔
ڈاکٹر اور نرسز نے آپس میں جھگڑے کے بعد ڈیوٹی کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث کئی نومولود جاں بحق ہوگئے۔
ڈاکٹر اور نرسز کی عدم موجودگی کے باعث جاں بحق ہونے والی نومولود بچی کے والد نے وارڈ میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی ویڈیو وائرل کر دی۔
بچی کے والد نے الزام عائد کیا کہ بچی کی حالات سیریس تھی ڈاکٹروں کے نہ ہونے کے باعث بچی جاں بحق ہو گئی جب کہ کچھ اور بچے بھی جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے سے متعلق ڈپٹی میڈیکل سپرٹینڈنٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی یو اور سی سی یو کے احاطے میں نارا بازی کرنے والے تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی ایم ایس کا کہنا تھا کہ اسپتال میں پیش آنے والے واقعے کو بنیاد بناکر کچھ شرپسند عناصر اسپتال کا ماحول خراب کرنے میں مصروف عمل ہیں جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈپٹی ایم ایس نے کہا کہ انکوائری مکمل ہونے تک دونوں فریقین کو جزوی طور پر معطل کردیا گیا ہے جب کہ انکوائری کمیٹی رپورٹ میں جو بھی قصور وار ثابت ہوا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کوئٹہ سول اسپتال ڈاکٹر کا نرس پے تشدد کے بعد ڈاکٹر اور نرسز ڈیوٹی پے نہ ہونے کیوجہ سے کہے بچے فوت ہو گہے قدوس صاحب کو تو نیند سے فرصت نہیں ہے اور مسیحا کی شکل میں حیوانیت کو پار کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جاہے@AQuddusBizenjo @iFarahAzeemShah @asmashirazi @HamidMirPAK pic.twitter.com/DZhJKkN4O6
— Manan Kurd (@kurd_manan) September 13, 2022
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔