ملکہ الزبتھ دوم کی میت لے جانے والے طیارے کی ٹریکنگ کا نیا ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک  بدھ 14 ستمبر 2022
ملکہ برطانیہ چند روز قبل 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں:فوٹو:رائٹرز

ملکہ برطانیہ چند روز قبل 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں:فوٹو:رائٹرز

لندن: برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی میت لے جانے والے رائل ائیر فورس کے خصوصی طیارے کی ٹریکنگ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی میت لے جانے والے رائل ائیرفورس کے طیارے کی ٹریکنگ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈن برگ سے ملکہ برطانیہ کی میت لندن لانے والے رائل ائیرفورس کے طیارے کی ایک گھنٹے اور 12 منٹ کی پرواز کو 50 لاکھ سے زائد افراد نے ٹریک کیا۔

طیاروں کی پرواز کا ریکارڈ رکھنے والی ویب سائٹس کے مطابق 2 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد نے طیارے کو یو ٹیوب جبکہ تقریبا 48 لاکھ نے فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس اور ایپ پر ملکہ الزبتھ دوم کی میت لے جانے والے طیارے کی ٹریکنگ کی۔

خصوصی طیارے کے نارتھولٹ پر لینڈ کرنے کے بعد ملکہ الزبتھ کی میت کو بکنگھم پیلس پہنچا دیا گیا ہے ۔اس موقع پر ملکہ کے تابوت والی گاڑی جہاں جہاں سےگزری اس کے اطراف ٹریفک رک گیا۔بکنگھم پیلس پہنچنےپرہزاروںشہریوں نے پھول نچھاور کر کے ملکہ سے اظہار عقیدت  کیا۔

برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم چند روزقبل 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔