- 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور
- امریکی وزیر خارجہ کا دورۂ یوکرین؛ نائٹ کلب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی جانتی ہے اسے کس کے پاؤں پکڑنے ہیں اسلیے وہ ہم سے مذاکرات نہیں چاہتی، بلاول
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کیا پاکستان، انگلینڈ کی ٹیمیں وارم اَپ میچز گنواسکتی ہیں؟
- فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب
- چار سدہ انٹرچینج کے نزدیک فائرنگ، تین افراد جاں بحق ایک زخمی
- 400 کلومیٹر رینج کے حامل فتح II گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
- نجکاری کیلیے پیش کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش
- عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت ہے تو پیش کریں، ورنہ ابہام بڑھ رہا ہے، فیصل واوڈا
- حسن علی کو تیسرا ٹی20 کیوں کھلایا؟ بابر نے وجہ بتادی
- ہتک عزت قانون پر صحافیوں کو اعتراض ہے تو ہم سے رجوع کریں، پنجاب حکومت
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
- دبئی لیکس میں بھارتی سب سے آگے؛ مودی کے دوستوں کی جائیدادیں بھی نکل آئیں
- ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
- وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں 36 ارب کے ترقیاتی کام روک دیے
- گورنر خیبرپختونخوا کے اپنی رہائشگاہ ’’کے پی کے ہاؤس‘‘ آنے پر پابندی
- حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
- نقل مافیا اور آپریشن راہ راست
- یونیورسٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے تباہ کیا جارہا ہے، چیف جسٹس
- پی ایس ایل سے آئی پی ایل کا ٹکراؤ؛ فرنچائزز نے مخالفت کردی
حکومت سندھ کی پولیو کے خاتمے پر توجہ مرکوز ہے،گورنر
کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا ہے کہ صوبے سے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت کی توجہ مرکوز ہے۔
انھوں نے کہا کہ اندرون ملک سے لوگوں کی کراچی منتقلی کی وجہ سے یہاں پولیو کے مر ض میں اضافہ ہوا ہے، حکومت سندھ اس مرض کے خاتمے کیلیے مختلف اقدامات پر عمل کر رہی ہے جس میں گھر گھر جاکر انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا مستقل بنیا پر جاری رکھنا اور روٹین امیونائزیشن شامل ہے، اس کے لیے کراچی کو یونین کونسل کی سطح پر تقسیم کیا گیا ہے تاکہ بہتر مانیٹرنگ ہوسکے، اس اقدام سے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں، انھوں نے کہا کہ کراچی جیسے شہر میں پولیو کے مرض کی نشاندہی نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے امیج کو نقصان پہنچا رہا ہے، حکومت نے اس مرض کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔
وہ ڈاکٹر کرس ایلیس صدر برائے گلوبل ڈیولپمنٹ فنڈ برائے انسداد پولیو کی سربراہی میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرہے تھے، وفد میں ڈاکٹر وقار اجمل، ڈاکٹر الیاس درے و دیگر موجود تھے ، گورنر نے کہا کہ حکومت سندھ کو پولیو کے حوالے سے کئی مشکلات کا سامنا ہے، پولیو رضا کاروں پر ہونے والے حملوں نے انسداد پولیو مہم کو بہت نقصان پہنچا ہے لیکن حکومتی اقدامات سے ان رضا کاروں میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے، اس موقع پر گلوبل ڈیولپمنٹ کے صدر ڈاکٹر کرس ایلیس نے گورنر سندھ کو بتایا کہ دنیا کے3ممالک کے علاوہ تمام ممالک سے اس مرض کا خاتمہ ہوچکا ہے، جن ممالک میں یہ مرض موجود ہے ان میں افغانستان، نائیجیریا اور پاکستان شامل ہیں، انھوں نے گورنر سندھ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی جیسے شہر سے اس مرض کا خاتمہ کراچی کی امیج کو بہتر کرے گا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔