- پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے بھائی پختونخوا حکومتی ٹیم سے فارغ
- سلمان بٹ کا محمد حارث کو اپنے اوپر نظرثانی کا مشورہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم
- پی ایس ایل کی لیگ کمشنر لیگ کمشنر نائلہ بھٹی بھی مستعفی ہوگئیں
- پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کلر کے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات
- آڈیو لیکس کیس؛ آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا
- اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب
- سندھ ہائیکورٹ کا تھانوں کی زمین پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم
- انتخابی فائدے کیلیے مودی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر کررہے ہیں، عالمی میڈیا
- سرحدی کشیدگی؛ ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
- اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار
- کراچی:غیرقانونی تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم
- سندھ کابینہ، گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ
- لاہور؛ نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ
- تجارتی خسارے میں 17 فیصد کمی، برآمدات 9.10 فیصد بڑھیں
- پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آج چین سے لانچ ہوگا
کوئٹہ کے عوام کیلیے خوشخبری، جعفر ایکسپریس کو مچھ تک بحال کرنے کا فیصلہ
لاہور: پاکستان ریلوے نے کوئٹہ کے عوام کیلیے جعفر ایکسپریس کو مچھ تک بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر ریلوے سعد رفیق نے ہرک برج کی بحالی کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس میں سعد رفیق نے کوئٹہ کے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ نومبر سے جعفر ایکسپریس کو مچھ تک بحال کر رہے ہیں، انہوں نے مچھ سے مسافروں کو روڈ ٹرانسپورٹ کے ذریعے کوئٹہ پہنچانے کیلیے انتظامات کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
اس کے علاوہ 4 برس سے زیر التوا سبی ھرنائی سیکشن کی 3 ماہ میں تکمیل کا فیصلہ کیا گیا۔ اے جی ایم انفراسٹرکچر ارشدسلام خٹک کی سربراہی میں چار رکنی وفد جلد گوادر کا دورہ کر کے معاملات کو بہتر انداز میں آگے بڑھائے گا، ریلوے پولیس کی کیپسٹی بلڈنگ بہتر انداز میں کی جائے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے پاکستان ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کو آمدن بڑھانے کے لیے پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ کمپنی کارکردگی بڑھانے کیلیے نوجوان ریلوے افسران اور مارکیٹ سے بھی پروفیشنل لوگوں کی انڈکشن کی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔