- پاکستان کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
- بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری
- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
- ہم محنت کش جگ والوں سے!
- کراچی میں جمعے سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع
- کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
- کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار
- وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
- میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی واحد دکان
- ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف
- لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چُرا کر فروخت کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی عائد
- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
- چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر
- یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
- یکم مئی کے تقاضے اور مزدوروں کی صورت حال
- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
چینی برآمدگی 10 لاکھ ٹن اضافی اسٹاک سے مشروط
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی برآمد کے لیے ایف بی آر کو10 لاکھ ٹن اضافی چینی کے اسٹاک کی تصدیق کی ہدایت کر دی گئی۔
وزارت فوڈ میں ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں چینی کے اضافی اسٹاک کی ایف بی آر کی جانب سے عدم تصدیق کی صورت میں چینی برآمد کی اجازت نہ دینے پربھی اتفاق کیا گیا۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق چینی کی برآمد پر پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور وفاقی حکومت کے درمیان تیسرا مذاکراتی دور بے نتیجہ رہا، وزارت فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے اضافی اسٹاک کی موجودگی کی تصدیق کے بغیر چینی برآمدگی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایف بی آر دس لاکھ ٹن اضافی چینی کے اسٹاک کی تصدیق کرے پھر برآمد پر بات ہو گی، چینی کی برآمد کا حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔
دوسری جانب وزارت فوڈ سکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ کی جانب سے چینی کی برآمد پر انتہائی سخت موقف اپنایا جا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔