چینی برآمدگی 10 لاکھ ٹن اضافی اسٹاک سے مشروط

حسیب حنیف  جمعرات 1 دسمبر 2022
 شوگر ملز کیساتھ مذاکرات بے نتیجہ،حکومت کا بغیر اضافی اسٹاک اجازت نہ دینے کا فیصلہ
۔ فوٹو:فائل

 شوگر ملز کیساتھ مذاکرات بے نتیجہ،حکومت کا بغیر اضافی اسٹاک اجازت نہ دینے کا فیصلہ ۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی برآمد کے لیے ایف بی آر کو10 لاکھ ٹن اضافی چینی کے اسٹاک کی تصدیق کی ہدایت کر دی گئی۔

وزارت فوڈ میں ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں چینی کے اضافی اسٹاک کی ایف بی آر کی جانب سے عدم تصدیق کی صورت میں چینی برآمد کی اجازت نہ دینے پربھی اتفاق کیا گیا۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق چینی کی برآمد پر پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور وفاقی حکومت کے درمیان تیسرا مذاکراتی دور بے نتیجہ رہا، وزارت فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے اضافی اسٹاک کی موجودگی کی تصدیق کے بغیر چینی برآمدگی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایف بی آر دس لاکھ ٹن اضافی چینی کے اسٹاک کی تصدیق کرے پھر برآمد پر بات ہو گی، چینی کی برآمد کا حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔

دوسری جانب وزارت فوڈ سکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ کی جانب سے چینی کی برآمد پر انتہائی سخت موقف اپنایا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔