بیرون ملک پارسلز اور غُباروں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  اتوار 8 جنوری 2023
مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے (فوٹو فائل)

مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے (فوٹو فائل)

 راولپنڈی: اے این ایف نے مختلف شہروں سے بیرون ملک پارسلز اور غُباروں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

حکام کے مطابق اے این ایف بے انٹیلجنس اطلاعات تھیں کہ منشیات اسمگلر مختلف شہروں سے بیرون ملک پارسلز  و غُباروں کے ذریعہ منشیات سمگلنگ کی کوشش کریں گے۔

اطلاعات پر شاہراہ فیصل کراچی پر نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 2 کلو 560 گرام آئس، اسلام آباد میں نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا کے لیے بُک کیے گئے پارسل سے 723 گرام آئس اور دینہ میں واقع نجی کوریئر آفس میں لندن کے لیے بُک کیے گئے پارسل سے 390 گرام ہیروئن برآمد کرلی جو غباروں میں چھپائی گئی تھی۔

اسی طرح جی ٹی روڈ پر مریدکے کے قریب ٹرک سے 56 کلو 400 گرام چرس اور 26 کلو 400 گرام افیون برآمد کرکے خیبر کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

مُلزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔